.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں آج کی سرگرمیاں

جمعرات, جنوری 09, 2014



علی گڑھ 09جنوری: پریس ریلیزعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے مائیکروبایولوجی شعبہ میں ا سٹیٹ ریفرینس لیبوریٹری ( ایس آر ایل ) نے نیشنل ایڈس کنٹرول آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام ایکسٹرنل کوالٹی ایشیورنس پروگرام پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا جس کے تحت خطبات اور انٹریکٹو اجلاس عمل میں آئے۔ پروگرام میں جے این میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل اور سی ایم ایس پروفیسر ایم اشرف ملک نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکا سے تبادلہ خیال کے علاوہ انہیں سرٹیفکیٹ بھی تفویض کئے۔

میڈیسن فیکلٹی کی ڈین اور مائیکروبایولوجی شعبہ میں ایس آر ایل کی انچارج پروفیسر عابدہ ملک نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد مرض کے تعلق سے ہونے والی جانچوں کو بہتر طور پر انجام دینا،کِٹ انسرٹس ہدایات کی روشنی میں کوالٹی کنٹرول ورک شیٹس تیار کرنا، انٹیگریٹیڈ کاونسلنگ اینڈ ٹریننگ سینٹر ( آئی سی ٹی سی ) اور ٹریٹمنٹ اینڈ پریوینشن آف پیرینٹ ٹو چائلڈ ٹرانسمیشن ( پی پی ٹی سی ٹی ) کے نئے ایچ آئی وی ٹیسٹ فارمیٹ کے تحت رپورٹنگ کرنا، ایچ آئی وی انفیکشن کی جانچ کرنا اور ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کے لئے خون کے نمونے لے کر ان کو جمع کرنا ہے۔

پروگرام میں شرکا کو ایچ آئی وی ٹیسٹنگ کے لئے خون کے کوڈیڈ نمونے دئے گئے جن کو شرکا

¿ اپنی تجربہ گاہوں میںٹیسٹ کرکے ان کی رپورٹ ایس آر ایل علی گڑھ کو ارسال کریں گے تاکہ ان کی صحیح طور پر تشخیص کی جا سکے۔


علی گڑھ 09جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ضمیر الدین شاہ نے شعبہ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ایم ا قبال ایچ صدیقی کو اے ایم یو گیس ایجنسی کا ممبر انچارج مقرر کیا ہے جبکہ جیولوجی شعبہ میں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شبّر حبیب علوی کو ایسو سی ایٹ ممبر انچارج مقرر کیا ہے۔

15جولائی 2013سے عمل میں آنے والی یہ د ونوں تقرریاں دو سال کی مدت کے لئے کی گئی ہیں اور مذکورہ دونوں اساتذہ اپنے فرائضِ منصبی کے علاوہ ان اضافی ذمہ داریوں کو انجام دیں گے۔



علی گڑھ 09جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں موسیقی کے ا ستاد اور ایسو سی ایشن آف انڈین یونیورسٹیزنئی دہلی کی قومی ثقافتی کونسل کے ایکسپرٹ رکن جانی فاسٹر نے خود ساختہ گیت جس کو انہوں نے اپنی آوازبھی دی ہے”دور اپنے

 وطن سے کہاں جاوگے: ہوکہ جب بھی اٹھے گی کھنچے آو

¿گے“کی دو سو پرنٹ کاپیاں دہلی میں منعقدہ غیر مقیم ہندوستانیوں کی کانفرنس میں شریک ہونے و الے مہمانوں کو پیش کرنے کی غرض سے حکومتِ ہندکی وزارت برائے غیر مقیم ہندوستانی کے مرکزی وزیر مسٹر ویالار روی کو پیش کی ہیں جوان غیر مقیم ہندوستانیوں کے لئے علیگ برادری کی جانب سے ایک ایسا تحفہ ہے جس میں ملک سے وابستہ چھوٹی چھوٹی چیزوں جیسے یہاں کی گنگا جمنی تہذیب، قدرتی حسن، آپسی اتحاد، پنگھٹ، پوکھر، منادر میں گونجتے منتر، مساجد کی اذانیں ، ماں کی ممتا میں ڈوبی جھڑکیاں، دادا کی ڈانٹ، بچپن اور برگد کے پیڑوں کی یادیں سہل انداز میں سنجوئی گئی ہیں
جانی فاسٹر نے اس گیت کی ایک کاپی ہندوستان کے و زیرِ اعظم عزت مآب ڈاکٹر من موہن سنگھ کو بھی ارسال کی ہے۔ جانی فاسٹرکا مذکورہ گیت ملک اور غیر ممالک میں متعدد مشاعروں، ٹی وی، ریڈیو کے توسط سے کافی مقبول ہوا ہے۔ ان کا یہ گیت نیٹ کے علاوہ یو ٹیوب پربھی دستیاب ہے۔


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔