.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے ا فطار کٹ تقسیم کا سلسلہ جاری

بدھ, جولائی 02, 2014
نئی دہلی :3جولائی
 ہر سال کی طرح امسال بھی ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے ملک کے طول عرض میں ماہ رمضان میں غرباءومساکین کی اعانت کے لیے پہل کی ہے ۔ فاونڈیشن کی جانب سے ا فطار کٹ اورافطار پروگرام کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے ، شمالی ہند کی سبھی ریاستوں دہلی۔ہریانہ ،پنجاب،راجستھان،گجرات،یوپی ،بہار،مدھیہ پردیش،چھتیس گڑھ،مغربی بنگال ،کرنا ٹک اور تمل ناڈو سمیت ملک کی کل 18 ریاستوں میں فاونڈ یشن اس بار بیس ہزار خاندانوں کو افطار کٹ تقسیم کر رہا ہے۔
اس پروگرام کے تحت ایک خاندان کو ایک ماہ کا راشن مہیا کرایاجاتا ہے، رمضان اسپیشل پروگرام کے انچارج عبداللہ نسیم نے بتایا کہ ابتک 11ہزار 500سے زائد افطار کٹ تقسیم ہو چکی ہیں مزید تقسیم کا سلسلہ جاری رہے۔ بعد ازیں عید کٹ کی فراہمی کا دور شروع ہوگا جو عید تک جاری رہے گا ،جس کے تحت ضرورت مند خاندانوں کو عید کے سامان دیے جاتے ہیں ۔ واضح رہے کہ فاونڈیشن ہر سال رمضان میں غریب عوام کی خصوصی اعانت کرتا ہے جس میں مزدور طبقات کو افطار کرانا سمیت دیگر پروگرام شامل ہیں ہر برس رمضان سے قبل ضرورت مند خاندانوں کی نشاندہی کاکام مکمل کرلیا جاتا ہے ۔

 معلوم ہو کہ فاونڈیشن کی سماجی خدمات کا دائرہ اب کافی وسیع ہو چکا ہے سیزنل پروجیکٹ کے علاوہ تعلیم اور صحت کے میدان میں بڑے پروگرام زیر عمل ہیں ، قانونی امداد اور ناگہانی آفات سے نمٹنے کے پروگرام چلائے جارہے ہیں ، خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے اقدامات کیے جار ہے ہیں معیاری تعلیم کے لیے اسکولوں کا قیام ، اور بہترصحت خدمات کے لیے معیاری اسپتالوں کا قیام اس کے منصوبے کے اہم جزو ہیں ۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔