.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

فیس بک دنیا کے 130 ممالک میں اول نمبر پر

بدھ, اکتوبر 01, 2014


   

فیس بک دنیا کے 130 ممالک میں اول نمبر پر




سوشل میڈیا ماہر، ونچینزو کوسنزا کی جانب سے ہر 6 ماہ بعد دنیا بھر میں استعمال کیے جانے والے سوشل میڈیا نیٹورکس کا نقشہ پیش کیا جاتا ہے۔ جس میں الیکزا کی رینکنگ کے تحت مختلف ممالک میں زیادہ استعمال ہونے والی سماجی روابط کی ویب سائیٹس کی تفصیل پیش کی جاتی ہے۔
جولائی 2014 کے تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق اس وقت، الیکزا 137 ممالک کا ڈیٹا جمع کرتی ہے اور اس میں سے 130 ممالک میں فیس بککی سروس سر فہرست ہے۔

ونچینزو کے مطابق 2009 کے آخر تک، فیس بک کی سروس صرف امریکہ اور یورپ میں ہی مقبول تھی، تاہم تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ماسوائے روس، چین اور ایران کے، کم و بیش بقیہ تمام ممالک میں فیس بک نے دیگر نیٹورکس کو بچھاڑ دیا ہے۔

پڑوسی ملک ایران میں اس وقت فیس نامہ جبکہ چین میں Qzone پسندیدہ سوشل نیٹورکس ہیں۔ روس میں V Kontakte اورOdnoklassniki نے ابھی تک فیس بک کو آگے بڑھنے سے روکا ہوا ہے۔ تاہم خیال یہی ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں چین کے علاوہ بقیہ تمام ممالک میں ہی فیس بک کا راج ہوگا۔
 بہ شکریہ : آئی ٹی نامہ ڈاٹ کام 
http://www.itnama.com/

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔