.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

پبلک ویلفیر سوسائٹی نے غریبوں میں کمبل تقسیم کیا

پیر, دسمبر 23, 2013

نئی دہلی
:آئی یو این ایس  ( زبیر خان سعیدی کی رپورٹ ) آج سارا شمالی ھندوستان سرد برفیلی ہواوں کی زد میں ہے، کڑاکے کی ٹھنڈ کی وجھ سے لوگوں کا گھر سے نکلنا بھی دشوار ھے، ملک کی آبادی کا ایک بڑا حصہ اس  سخت موسم میں کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے کو مجبور ہے ۔ حالانکہ  ملک کی بعض سرکردہ ملی و سماجی تنظیمیں اپنے محدود وسائل کے باوجود مختلف مقامات پر رفاھی کام سر انجام دے رہی ہیں- نوئیڈا ضلع گوتم بدھ نگر میں جمنا کے مغربی کنارے پر آباد یاقوت پور، دلیل پوراور ھری نگر بظاھر تو ایک قدیم بستی ھے لیکن شھرہ آفاق نویڈا کا قانونی حصہ ھونے کے باوجود بنیادی سھولیات سے یکسر محروم ھے، جس کی بنیادی وجہ ان مضافات کا نوئیڈا سے براہ راست اتصال نہ ہونا ھے-

 اسی محل وقوٰع میں زیر تعمیر بستی آشیانہ کالونی،موضع دلیل پورجھاں تقریبآ 50 غریب فیملی آباد ھیں جن کا ذریعہ معاش کبھی کبھار مل جانے والی مزدوری اور کھیتی ھے،راجدھانی دھلی،نویڈا اور فریدآباد سے اس قدر قریب ھونے کے باوجود یہ علاقہ ملک وملت کے تمام لیڈران کی عدم توجہی کا شکار ھے- پبلک ویلفیر سوسایٹی نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے اس علاقے کا دورہ کر حالات کا جائزہ لیا،غرباء کی فھرست تیار کی اور ان کے درمیان سخت سردی کے پیش نظرسردست بروز یکشنبہ بدست چئرمین سوسائٹی عبیدالرحمان نے  کمبل تقسیم کئے-

واضح رہے کہ  دلیل پور کی سرزمین پر کسی بھی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے کی جانے والی اس قسم کی یہ پھلی کوشش ھے، کمبل تقسیم پروگرام کے موقعے پر دلیل پور گاوں کے سرپنچ نیرج تیاگی نے بھی شرکت کی،اس موقعے پرسامعین کو خطاب کرتے ھوئے عبید خان نے مستقبل میں مزید کمبل اور گرم کپڑے تقسیم کرنے کا اعلان کیا اور مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ہمیشہ ان کے ہر دکھ سکھ میں ساتھ کھڑے رھیں گے، ان کے کچے مکانات کی جگہ پختہ مکانات کی تعمیر کی جاے گی اور سرکاری سطح پر یہ کوشش کی جائے گی کہ نوئڈا اور گریٹر نوئئڈا اتھارٹی اس علاقے میں جمنا پر جلدازجلد پل کی تعمیر کراے تاکہ علاقے کے لوگ بآسانی روزگار کے لئے نوئئڈا آمدورفت کر سکیں فی الحال علاقے کے لوگوں کو فریدآباد، بدرپور،جیت پور اور کالندی کنج کے راستے سے نوئیئڈا جانا پڑتا ھے جھاں ان کو وقت اور پیسہ زیادہ خرچ کرنا پڑتا ھے، جمنا پر پل بن جانے کے بعد تاج ایکسپریس وے(نوئئڈا) سے اس علاقے کی دوری گھٹ کرمحض 4 کلومیٹر رہ جاے گی-

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔