.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

سیربین ٹی وی اب ہفتے میں پانچ دن

ہفتہ, دسمبر 21, 2013
بی بی سی اردو نے اپنے ٹیلی وژن پروگرام ’سیربین‘ کو ہفتے میں موجودہ تین دن سے بڑھا کر پانچ دن تک پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس تبدیلی اور نئے پروگرام کی تیاری کے پیشِ نظر، ’سیربین‘ نئے سال میں نئے شیڈول اور نئے پارٹنر چینل کے ذریعے پیش کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بی بی سی اردو نے اپنے موجودہ پارٹنر چینل ’ایکسپریس نیوز‘ کے ساتھ اپنا آخری پروگرام نشر کر دیا ہے۔ موجودہ شکل میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’سیر بین‘ کی نشریات جمعہ تیرہ دسمبر سے ختم ہو جائیں گی۔
بی بی سی اردو کے ایڈیٹر عامر احمد خان کا کہنا ہے کہ ’بی بی سی اردو کے ٹی وی پروگرام سیربین کی نشریات میں توسیع کا فیصلہ پہلے سال کے دوران پروگرام کے ناظرین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔سیر بین کی ٹیم ایک مختصر وقفے کے بعد محنت اور لگن سے نئے شیڈول کے تحت پاکستانی ناظرین کے لیے یہ پروگرام دوبارہ لے کر آئے گی تاکہ انھیں عالمی اور علاقائی مسائل پر بے لاگ اور غیر جانبدارانہ تناظر کے ساتھ خبریں پہنچائی جا سکیں۔‘
بی بی سی اردو ٹی وی کے پرواگرام ’سیر بین‘ کا آغاز فروری سنہ دو ہزار تیرہ میں ہوا تھا۔اس پروگرام کی طاقت دنیا بھر میں پھیلا ہوا بی بی سی کے نامہ نگارروں کا جال ہے جسے درجۂ اعتبار، خبروں سے ربط اور رسائی کی وجہ سے عالمی خبر رساں اداروں پر خصوصی امتیاز حاصل ہے۔
’سیربین‘ بی بی سی کی صحافت، تجزیوں اور انٹرویوز کے وسیع تجربے کو بروئے کار لا کر پاکستانی ناظرین کی دلچسپی کی عالمی خبریں پیش کرتا ہے۔ اس پروگرام میں پاکستان کی تازہ ترین ثقافتی سرگرمیوں اور سوشل میڈیا کے رجحانات کے علاوہ سیر و سفر، تجارت اور معاشیات جیسے موضوعات کا بھی باقاعدگی سے احاطہ کیا جاتا ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔