.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ظفرانور کی کتاب "دہلی کے اردو صحافی" کا اجرا

جمعہ, دسمبر 27, 2013

نئی دہلی : آج کے دور میں اردو پرچم صحافیوں اور مدراس نے ہی بلند کر رکھا ہے ،آج صحافت کے معانی اور مفاہیم بدل گئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ اردو صحافت کی زبان وبیان پر بھی مضر اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ دہلی کے معروف صحافیوں کے کوائف جمع کرکے ان پر ایک کتاب شائع کرنا ایک اچھا قدم ہے ،جس کے لیے ظفر انور مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اخبار نولٹریری فورم کی طرف سے پٹودی ہاؤس دریا گنج میں منعقد تقریب میں سابق ممبر پارلیمنٹ اور سفیرم ۔افضل نے ظفر انور کی کتاب ، دہلی کے اردو صحافی ،اجرا کرتے ہوئے کیا ۔
اس کتاب میں 29مرحوم اور 25موجود صحافیوں کے بارے میں لکھا گیا ہے ۔معروف صحافی معصوم مرادآبادی نے خیال کرتے ہوئے کہا کہ ظفر انور کی تربیت سلامت علی مہدی ،ناز انصاری اور محفوظ الرحمن جیسے جید صحافیوں کے زیر دستی ہوئی ہے ۔ وہ اردو صحافت کی قدیم روایات اور قدروں کے پاسدار ہیں جبکہ آج صحافیوں کا یہ المیہ ہے کہ نہیں تجربے کار صحافیوں کی صحبت اور تربیت ہی حاصل نہیں ہے ۔ معصوم مرادآبادی نے کہا کہ اردو صحافت کے معیار اور وقار کو برقرار رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ سابق اے ڈی ایم اور ممتاز ادیب عظیم اختر نے کہا کہ اردو صحافت کا بھی تابناک تھا اور ھال بھی تابناک ہے ۔ انہوں نے ظفر انور کو ان کی کتا ب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مرحومین کو زندہ کرنے کی کوشش کی ہے ۔ سینئر صحافی سلیم شیرازی نے کہا کہ ظفر انور نے جو کام آج کیا ہے وہ ہم میں سے کسی کو بہت پہلے کرلینا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کے بعد اردو صحافت پر خاطر خواہ کام نہیں ہوا ہے .
۔سہیل انجم نے نظامت کرتے ہوئے کہا کہ ظفر انور کی کتاب ان لوگوں کی حیات وصافت پر مشتمل ہے جنہوں نے پیٹ سے باندھ کر صحافت کی ۔اس موقع پر ریاض قدوائی ،رحمت اللہ فاروقی ،مودود صدیقی ، جلال الدین اسلم ،شاہد علی خاں ، ایس اے رحمن ، ڈاکٹر سید احمد خاں ،انیس مرز ا،طہٰ نسیم ، ڈاکٹر شاہد الاسلام ،،ڈاکٹر عبدالوسع ،جاوید ربّانی،رفعت شمشاد ،لطیف کرمانی ،شہاب ا لدین اختر،عنایت اللہ ،جاوید قمر ،نیاز احمد راجہ، عرفان شاکر،اسرار قریشی ،شکیل احمد رحمانی اور مولانا اکرم قادری وغیرہ موجود تھے ۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔