.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

مصر: جامعۃ الازھر کے ’دو شعبے نذرِ آتش‘

اتوار, دسمبر 29, 2013

مصر  مصرکے سرکاری ٹی وی کے مطابق اخوان المسلمین کے مبینہ طور پر حامی افراد نے قاہرہ میں جامعۃ الازھر میں عمارتوں کو نذرِ آتش کر دیا ہے۔
پولیس نے جامعہ الازھر میں طلبا کے ساتھ لڑائی کی جہاس طلبا نے بزنس کے شعبے میں دوسرے طلبا کو امتحان دینے سے روک دیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق زراعت کے شعبے کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔
یہ بھی اطلاعات میں کہ اب تک 60 کے قریب طلباء کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ طلباء نے اس الزام کو مسترد کیا ہے کہ انھوں نے بزنس کے شعبے کو آگ لگائی۔ جہاں امتحانات کو بھی روک دیا گیا۔
تین افراد جمعے کو اس وقت ہلاک ہو گئے جب پولیس نے منیا اور نیل ڈیلٹا میں اخوان المسلمین کے حامیوں سے لڑائی کی۔
حکام نے اخوان کے حامیوں کے خلاف جولائی سے کارروائی کا آغاز کیا ہوا ہے جب اخواس سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کو فوج نے معزول کر دیا تھا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔