.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شب و روز

پیر, جنوری 13, 2014


علی گڑھ , پریس ریلیز: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے زیرِ اہتمام آج آرٹس فیکلٹی لاونج میں محترمہ سوزین اسٹرینڈ کے اعزاز میں ایک تعارفی اور استقبالیہ جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ واضح ہو کہ محترمہ سوزین ا سٹرینڈ شعبہ انگریزی میں45دن تک اپنی خدمات انجام دیں گی۔ اس جلسہ کا تعلق ماہ نومبر میں شعبہ میں ہوئی اس ورکشاپ سے تھا جس میں امریکن سینٹر کے ریجنل انگلش لینگویج آفس کی محترمہ ڈائنہ ملر نے اے ایم یو کے شعبہ انگریزی کے ساتھ ایک تعلیمی معاہدہ کیاتھا جس کے تحت محترمہ سوزین اسٹرینڈ 45دن تک یہاں کے ا ساتذہ کے ساتھ کام کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ شعبہ میں ریسرچ ا سکالرس اور دیگر طلبا کے لئے مختلف موضوعات پر متعدد خطبات بھی پیش کریں گی۔
یونیورسٹی کے و ائس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) ضمیر الدین شاہ نے محترمہ سوزین اسٹرینڈ کے دورہ کے لئے اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے طلبا سے انگریزی سیکھنے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج انگریزی کام کاج کی زبان کے علاوہ انسانی ضرورت بن چکی ہے جس کے بغیر کہیں کوئی چارہ نہیں ہے۔ وائس چانسلر نے طلبا
سے کہا کہ وہ آپسی بول چال میں بھی انگریزی زبان کو فروغ دیں۔

شعبہ انگریزی کی سربراہ پروفیسر آصف شجاع نے امریکن سینٹر کے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں یونیورسٹی کے ا دبی اور تعلیمی ماحول سے روشناس کرایا۔انہوں نے محترمہ سوزین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ریجنل انگلش لینگویج آفیسر محترمہ ڈائنا ملر نے محترمہ سوزین اور شعبہ نگریزی کو اپنی نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے یہاں کے طلبا اورا ساتذہ کو محترمہ سوزین سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے ریجنل انگلش لینگویج آفس کی جانب سے چلائے جانے والے مختلف ا  ن لائن کورسیز سے طلبا  کو روشناس کراتے ہوئے انہیں ان کورسیز میں حصہ لینے کی صلاح دی۔
محترمہ سوزین اسٹرینڈ نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ادارہ میں پہلی بار حاضر ہوئی ہیں اور اپنے ا س دورہ کو سیکھنے اور سکھانے سے تعبیر کرتی ہیں۔
کو آرڈینیٹر ڈاکٹر محمد رضوان خاںنے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے محترمہ سوزین کے دورہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر اکیڈمک ا سٹاف کالج کے ڈائرکٹر پروفیسر اے آر قدوائی، پروفیسر سیدہ نزہت زیبا، ڈاکٹر شاہینہ ترنم اور ڈاکٹر ریحان رضا بھی موجود تھیں۔
٭٭٭٭٭٭

علی گڑھ 13جنوری: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی گروپ سی ( ایم ٹی ایس ) ایمپلائز یونین کے آٹھ عہدیداران اور ایکزیکیوٹو کمیٹی کے17 اراکین کے انتخابات2013-14کے لئے انتخابی پروگرام کا اعلان کردیا گیا ہے۔
چیف الیکشن آفیسر شعبہ نفسیات کے پروفیسر محمود ایس خاں نے بتایا کہ 15 جنوری2014کو ووٹر لسٹ جاری کی جائے گی جس پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ18جنوری ہے اور20جنوری کو حتمی ووٹر لسٹ جاری ہوگی جبکہ21-22جنوری2014کو صبح9.00بجے سے شام4.00بجے تک نامزدگی فارمس جاری کئے جائیں گے جو24جنوری کی شام چار بجے تک جمع کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ25جنوری کی صبح11.00بجے شروع ہوگی اور 27جنوری کی شام3.00بجے تک نام واپس لئے جا سکیں گے۔
          پروفیسر محمود ایس خاں نے بتایا کہ امیدواران کو سیریل نمبر اورانتخابی نشانات بھی27جنوری کو شام چار بجے کے بعد الاٹ کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ یکم فروری2014کو صبح9.00بجے سے شام 5.00 بجے تک یونیورسٹی ا سٹاف کلب میں ہوگی اور اسٹاف کلب پر ہی شام6.00بجے سے ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوگا جس کے اختتام پر نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔