.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

دہلی میں بجلی کے بل کی شرح کو نصف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

بدھ, جنوری 01, 2014

 نئی دہلی :دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دہلی میں بجلی کے بل کی شرح کو نصف کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انھوں نے یہ اعلان منگل کی شام دہلی حکومت کے وزراء کے اجلاس کے بعد کیا جسے یکم جنوری سنہ 2014 کو شائع ہونے والے نمائندہ اخبارات نے نئے سال کے تحفے سے تعبیر کیا ہے۔
ادھر حزب اختلاف کی بڑی جماعت بی جے پی نے اس فیصلے پر تنقید کی ہے جبکہ کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اس کے دور رس اثرات کا جائزہ لینے کے بعد ہی کچھ کہے گی۔
چھوٹ کی شرح دو درجوں یعنی صفر سے 200 اور 201 سے 400 یونٹوں پر نافذالعمل ہوں گی۔
اس سے قبل منگل کے روز دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل یعنی سی اے جی سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے بعد کیجریوال نے کہا کہ آڈیٹر جنرل بجلی کمپنیوں کے آڈٹ کے لیے تیار ہیں۔
اجلاس کے بعد کیجریوال نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: ’میں سی اے جی سے ملا تھا اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ بجلی کمپنیوں کی سی اے جی کے ذریعے جانچ ہو۔ اس بارے میں بجلی کمپنیوں کو کل صبح تک اپنے اعتراضات درج کرنے کی اجازت ہے۔ اس کے بعد ہی یہ طےکیا جائے گا کہ آڈٹ ہوگا یا نہیں۔
انھوں نے کہا: ’جب تک آڈٹ نہیں ہوتا تب تک غریب عوام کی راحت رسانی کا فیصلہ کیا گیا کہ جو لوگ صفر سے 200 اور 201 سے 400 یونٹ تک بجلی خرچ کرتے ہیں ان کی بجلی کی قیمتیں نصف کر دی جائیں گی۔ ابھی تک اس طبقے کو قدرے رعایت دی جاتی تھی لیکن اب نصف سبسڈی دی جائے گی۔ جب آڈٹ ہو گا تب ہم یہ دیکھیں گے کہ رپورٹ کیا کہتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس کے بعد سبسڈی کی ضرورت ہی نہیں ہو گی۔
اس فیصلے سے دہلی کے 34 لاکھ بجلی صارفین میں سے 28 لاکھ صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔