.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے نائب امیرکے انتقال پر امیرجماعت اسلامی ہند کا اظہار غم

بدھ, جنوری 08, 2014
 نئی دہلی :پریس ریلیز, جنوری۔ بنگلہ دیش جماعت اسلامی کے نائب امیر پروفیسر اے ۔ کے ۔ ایم نذیر احمد کے انتقال پر امیرجماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری صاحب نے اپنے شدید غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کے لےے دعا کی ہے۔
        مرحوم کئی کتابوں کے مصنف، بنگلہ دیش اسلامک سینٹر کے ڈائرکٹر اور کئی جریدوں کے مدیر تھے۔ چند دن قبل سرکاری ایجنسیوں نے اُن کے گھر پر چھاپہ مار کر اُن کے بیٹے فودا کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد مرحوم پر دل کے دورے کا حملہ ہوا اور 7 جنوری کی رات کو وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ آج کل بنگلہ دیش میں وہاں کی جماعت کے رہنماوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف مقدمات کا سلسلہ جاری ہے۔


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔