.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

مسلم مجلس مشاورت کے نئے عہدیداران کا اعلان

بدھ, جنوری 08, 2014

نئی دہلی،  پریس ریلیزگزشتہ روز یہاں ایک ہنگامی میٹنگ میں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی نئی دو سالہ میقات 2014 ۔ 2015کا اعلان ہوا۔ پچھلے ماہ مسلم مجلس مشاورت میں عمومی انتخابات ہوئے جس کے نتیجہ میں ڈاکٹرظفرالاسلام خان  بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے اور مجلس عاملہ کے 20ارکان کا انتخاب بھی عمل میں آیا جو مندرجہ ذیل ہیں مولانا سید جلال الدین عمری ،  جناب سید شہاب الدین  ،  مفتی عطاء الرحمٰن قاسمی  ،   جناب احمد رشید شیروانی ،  جناب منظور احمدآئی پی ایس ریٹائرڈ  ،  جناب محمد ادیب، ایم پی  ،  جناب اسدالدین اویسی، ایم پی ،  جناب پروفیسر اخترالواسع ،  مولاناجنید احمد بنارسی ،  مولانامحمد سالم قاسمی ،   مولانا  اصغر امام مہدی سلفی ،  جناب نوید حامد ، جناب مجتبیٰ فاروق ،  مولانا بدرالدین اجمل ، ایم پی ،   مولانا محمد ولی رحمانی ،  ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس ،   مولانا احمد علی قاسمی ،   جناب امان اللہ خان ،   جناب خواجہ محمد شاہد اور پروفیسر محمد سلیمان ۔

مسلم مجلس مشاورت کے دستور کے مطابق صدر نے مندرجہ ممبران مرکزی مجلس کو مجلس عاملہ کا رکن نامزد کیا: جناب محمد جعفر ،   جناب اعجاز احمد اسلم ،   پروفیسر ہمایوں مراد ، مفتی فضیل الرحمن ہلال عثمانی ،  جناب الیاس ملک  ،  جناب معصوم مرادابادی ، جناب ایس ۔ایم۔      وائی۔  ندیم ،  جناب عبدالخالق ،  بیگم نصرت شیروانی ، جناب نصرت علی   اور  داکٹر جاوید جمیل ۔

اسی کے ساتھ صدر نے نائب صدور کے لیے جناب محمد جعفر  ،  جناب منظور احمدآئی پی ایس ریٹائرڈ اور  حافظ رشید احمد چودھری  کو نامزد کیا اور سکریٹری جنرل کے طور پر جناب احمدرشیدشیروانی کی تعیین کی۔ جنرل سکریٹریز  کے لیے صدر نے پروفیسر محمد سلیمان ،  مفتی عطاء الرحمٰن قاسمی  ، ڈاکٹر قاسم رسول الیاس اور   جناب معصوم مرادابادی کو نامزد کیا۔   یہ ٹیم اگلے دوسال تک کام کرے گی۔

یاد رہے کہ پچھلے 27 ؍اکتوبر کو  مشاورت کے دونوں گروپوں کے متحد ہونے کے بعد یہ پہلا انتخاب تھا۔ منتخب اور نامزد عاملہ کے ممبران اور عہدیداران میں معتدبہ تعداد اتحاد کے بعد  مشاورت میں شامل ہونے والے ممبران کی ہے۔

میٹنگ  کے بعد مشاورت نے امریکہ سے ہندوستان کے دورے پر آئے ہوئے یو ایس انڈیا پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے وفد  کی تکریم میں ظہرانہ کا انتظام کیا جس میں وفد کے علاوہ مشاورت کے متعدد ممبران اور ملک سے آئے ہوئے دوسرے معززین نے شرکت کی۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔