.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

تعلیم کا مقصد صرف معاش کا حصول نہیں ہونا چاہیئے: امیر جماعت اسلامی ہند

ہفتہ, مارچ 08, 2014

روزانٹرایکٹیواسکول شاہین باغ کی جانب سے تقسیم انعامات تقریب کا اہتمام
      نئی دہلی:  تعلیم کے تئیں بڑھتی بیداری کے باوجودآج بھی ایک بڑا طبقہ تعلیم سے دور ہے اور جو تعلیم حاصل کررہا ہے اس میں بھی بڑی تعداد ایسی ہے جو صرف روز گار حاصل کرنے اور معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری نے دہلی میں اسکولی بچوں کی ایک تقریب تقسیم انعامات میں کیا۔
      مولانا نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ آج مسلمانوں میں تعلیم کا رجحان بڑھا ہے ، ۔سچر کمیٹی کی رپورٹ کے بعد عام مسلمان  اور مسلم تنظیموں نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ لیکن آج والدین صرف یہ دیکھتے ہیں کہ اس وقت بازار کی مانگ کیا ہے اور وہ اسی لحاظ سے کورسیز کو تعین کرتے ہیں قطع نظر کہ بچہ کا ذوق و دلچسپی کس میدان میں ہے ۔
      شاہین باغ میں واقع روز انٹر ایکٹیو اسکول کی جانب سے منعقدہ تقسیم انعامات کے پروگرام میں طلبہ، اساتذہ اور والدین سے خطاب کر تے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ اکثر تعلیمی ادارے جو خود مسلمانوں ہی کے ذریعہ قائم کئے گئے ہیں لیکن طلبہ میں نہ تو دینی شعور ہی پیدا کر پا رہے ہیں ، نہ ان کو صحیح طریقہ سے اسلام سے متعارف کرا پا رہے ہیں اور نہ ہی ان میں اسلامی اخلاق و کردار اور احساس ذمہ داری ہی پیدا کر پارہے ہیں جس کی آج سخت ضرورت ہے۔
      مولانا نے مزید کہا کہ دین کا بنیادی علم تو ہر مسلمان کو ہونا ہی چاہئے خواہ اس کا نظم تعلیمی ادارے کریں یا والدین اپنے طور پر گھر میں کریں ۔آپ نے کہا کہ علم اس لئے حاصل کیا جائے تاکہ احساس ذمہ داری پیدا ہو اورعلم حاصل کرنے والا خود بھی اپنے علم سے فائدہ اٹھائے اور خدمت کے جذبہ سے ملک و ملت اور عوام الناس کے کام بھی آئے۔
      واضح رہے کہ مذکورہ اسکول نے گزشتہ ماہ پرائمری، مڈل اور ہائی اسکول کی سطح پر ، قرات،نعت اور اسلامی کوئز کے مقابلے کا انعقاد کیا تھا ۔ جس میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو آج ہر سطح پر اول دوم اور سوم انعامات کے ساتھ توصیفی انعامات بھی دئے گئے ۔ 

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔