.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ناگہانی آفات سے نمٹنے کی ورک شاپ منعقد

پیر, اپریل 28, 2014

نئی دہلی : 28اپریل
گزشتہ دنوں دہلی کے وسنت کنج میں پیش آنے والے آتش زدگی کے خوفناک حادثے کا نو ٹس لیتے ہوئے ملک کے طول عرض میں میں ناگہانی آفات سے نمٹنے اور ہنگامی حا لات پیش آنے پر راحت رسانی کے لیے کام کرنے والی تنظیم سوسائٹی فار برائٹ فیوچر نے جامعہ نگر میں ایک ر وزہ تربیتی ورک شاپ کا اہتمام کیا جس میں فرسٹ ایڈ، آتش زدگی ، سڑک حادثات ، سیلاب اور زلزلہ آنے کی صورت میں راحت رسانی پہونچانے کی کم ازکم پچاس والنٹئرس کو حالات سے نمٹنے کی عملی تربیت دی گئی ، دن بھر تک چلنے والے اس ورک شاپ میں دہلی سرکار کی سول ڈیفینس کے سینئر اہل کاروں نے شرکت کی اور حاظرین کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی تربیت دی ۔ جن میں خاص طور سے سول ڈیفنس کے سینئر چیف وارڈن راجیندر کپور، جے ایس او اے کے ورما،آئی سی ڈی امر ناتھ پال ، پی کے گپتا، امت کمار ورما سمیت دیگر نے الگ الگ سیشن میں تربیت دی ۔
پروگرام کے اختتام پر ایس بی ایف کی جانب سے سول ڈیفنس کے سبھی اہل کاروں کو مومنٹو اور سبھی والینٹئرس کو سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا ۔
اس موقع پر ایس بی ایف کے جوائنٹ سکریٹری رفیق احمد ، ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے نیشنل کو آرڈینیٹر سلیم اللہ خان جناب محمد نیر، نے شرکت کی اور آخر میں ایس بی ایف کے کو آرڈینیٹر عرفان احمد نے تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔