.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

مشاورت نے مصرمیں جاری پھانسی کے احکامات کی مذمت کی

پیر, اپریل 28, 2014

 نئی دہلی، ۲۸ اپریل ۲۰۱۴: 
ہندوستانی مسلم تنظیموں کی وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے آج یہاں مصر میں تھوک کے بھاؤ جاری ہونے والے پھانسی کے احکامات کی سخت مذمت کی۔ آج ۲۸ اپریل کو مصر کی ایک عدالت نے انقلاب کے ذریعہ آنے والی فوجی حکومت کے ۶۸۳ سیاسی مخالفین کو پھانسی کی سزادی ہے جوکہ ایک بین الاقوامی ریکارڈ ہے۔ جن لوگوں کے خلاف آج سزائے موت سنائی گئی ہے ان میں مصری عوامی تحریک الاخوان المسلمون کے سربراہ ڈاکٹر محمد بدیع بھی شامل ہیں۔ آج سزا سنانے والا جج وہی شخص ہے جس نے ایک ماہ قبل ۵۲۸ اشخاص کو صرف دوبار کیس کی سماعت کرکے پھانسی پر بھیجا تھا حالانکہ اس کیس میں ان سب پر مظاہرہ کرنے اور ایک پولیس افسر کے قتل کا الزام تھا۔


مشاورت نے سخت الفاظ میں اس عدالتی قتل کی مذمت کی جوکہ ایک غیر قانونی حکومت کے زیر سایہ ہورہا ہے۔ صدر مشاورت ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے حقوق انسانی کی تنظیموں اور بالخصوص اقوام متحدہ اور یوروپین یونین کے ہیومن رائٹس کمیشنوں سے درخواست کی کہ وہ حقوق انسانی کے خلاف ان غیر معمولی تجاوزات کا نوٹس لیں اور مصر کی انقلابی حکومت کو بین الاقوامی عدالت کے سامنے لے جائیں اور اس کا عالمی بائیکاٹ کریں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔