.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

کنادا میں 121 بچوں کے باپ پربےتحاشہ شادیاں کرنےکا مقدمہ درج

منگل, اگست 19, 2014
اوٹاوا: کنا ڈا میں 121 بچوں کے باپ پر بے تحاشہ شادیاں کرنے کی پاداش پر مقدمہ درج کر کیا گیا ہے-کینیڈا میں ایک پراسرار عیسائی فرقے کے رہنما کو 24 خواتین سے شادی کرنے اور 121 بچے پیدا کرنے کا مجرم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ولنسٹن بلیک مور نامی شخص کا فرقہ کینیڈا کے زیرانتظام علاقے برٹش کولمبیا میں آباد ہے اور اپنی مشکوک رسوم کی وجہ سے کئی دہائیوں سے متنازعہ ہے۔ بلیک مور پر کثیر الزوجیت (ایک سے زائد عورتوں سے بیک وقت شادی کرنا) کا الزام تھا جو کینیڈا کے قانون کے مطابق جرم ہے۔ اس قبیلے کی روایت ہے کہ نوعمر لڑکیوں کو مذہبی رہنماؤں کی عیاشیوں کے لیے پیش کردیا جاتا ہے اور ماضی میں ان کے ایک نام نہاد اوتار کو بچوں کے خلاف جنسی جرائم کا مرتکب قرار دیا جاچکا ہے۔ اسے نوعمر بچیوں سے شادی کا مرتکب بھی قرار دیا گیا تھا۔ حالیہ مقدمے میں بلیک مور کے علاوہ اس کے ساتھی مذہبی رہنما جیمز اولر کو بھی چار خواتین سے غیر قانونی شادی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔