
جدید سائنسی ایجادات اور نظریات سے متعلق بین الاقوامی ادارے امیریکن کیمیکل سوسائٹی کے اجلاس کے دوران ایک ٹیٹو نما ڈیوائس پیش کی گئی جسسے ایک چھوٹی بیٹری کے ساتھ انسانی جسم سے منسلک کیا جاتا ہے اور جب اس کا جسم ورزش کے دوران پسینہ خارج کرنے لگتا ہے تو بیٹری چارج ہونے لگتی ہے۔ امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی ڈاکٹر وینژاؤ زیا کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ابتدا میں تو 4 مائیکرو واٹ کی بیٹری چارج کی جاسکتی ہے تاہم اس ٹیکنالوجی کو اس قابل بنایا جارہا ہے کہ اس کے ذریعے بیٹری 4 مائیکرو واٹ پر موبائل فون بیٹری سمیت دیگر چھوٹی برقی مصنوعات کو چارج کیا جاسکے اور وہ وقت دور نہیں جب ہم اس قابل ہوجائیں گے کہ دستی گھڑیاں اور موبائل فون بھی چارج کی جاسکیں۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں
اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔