.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

برطانوی وزیر اعطم کا بلیو اسٹار معاملے کی جانچ کا حکم

جمعرات, جنوری 16, 2014
لندن/نئی دہلی
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈکیمرون نے1984میں آپریشن بلیواسٹارمنصوبے میں برطانیہ کی اس وقت کی وزیراعظم مارگریٹ تھیچرکی سرکارکی مددسے متعلق فیصلے کی جانچ کاحکم دے دیاہے۔کیمرون نے اپنے کیبنٹ سکریٹری سے کہاہے کہ وہ جانچ کریں۔تھیچرسرکارکی جانب سے مددکے دعوؤں پرہندوستان نے آج برطانیہ سے جانکاری مانگنے کی بات کہی۔وہیں اس پورے معاملے میں سیاسی پارٹیوں نے سرکارسے پوزیشن واضح کرنے کوکہا۔اکالی دل نے سکھوں کے خلاف سازش کے انکشاف ہونے کی بات کہی ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان سیداکبرالدین نے کہاکہ\'ہم نے اخبارات میں ان خبران کودیکھاہے،ہم نے اس سلسلے میں برطانوی سرکارسے معلومات مانگی ہیں اوربغیرحقائق کی جانکاری کے میں کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔بی جے پی نے آپریشن بلیواسٹارسے متعلق سرکارسے پوزیشن واضح کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے پوچھاہے کہ کیاامرتسرکے گولڈن ٹیمپل میں چھپے سکھ انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی کامنصوبہ برطانوی سرکارکے مشورے پربنایاگیاتھایاکسی ملک دیگر ملک سے بھی اس سلسلے میں مشورہ کیاگیاتھا۔برطانیہ کی لیبرپارٹی کے ایم پی ٹام واٹسن اورلارڈاندرجیت سنگھ نے حال ہی میں کہاتھاکہ برطانیہ میں کچھ دستاویزات سے پتہ چلاکہ مارگریٹ تھیچرسرکارنے گولڈن ٹیمپل سے انتہاپسندوں کونکالنے کے منصوبے میں اندراگاندھی کومشورہ دینے کیلئے خصوصی فضائی سروس کے ایک افسرکوہندوستان بھیجاتھا۔اس معاملے میں کسی دوسرے ملک کے ملوث ہونے سے سکھوں کوبہت تشویش ہے۔اکالی دل کے لیڈرنریش گجرال نے کہاکہ داخلی سیکورٹی کے معاملے میں دوسرے ملک کومدعوکرناافسوسناک ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔