.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ہندوستانی نوجوان نے پاکستانی نوجوان کا ریکارڈ توڑا

جمعرات, فروری 06, 2014

نئی دہلی: غیرمعمولی یادداشت کے لیے معروف اترپردیش کے سنبھل ضلع سے تعلق رکھنے والےنوجوان محمد فیصل نے گزشتہ دنوں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ فیصل نے پاکستان کے محمد طہٰ کا ریکارڈ توڑکر یادداشت کا نیا ریکارڈ قائم کیاہے۔ نوئیڈا کے ماس میڈیا انسٹی ٹیوٹ میں منعقد تقریب میں انہوں نے دنیا کے ممالک کی راجدھانی کا نام سن کر ایک منٹ میں 52 ملکوں کا نام اور ان کی راجدھانی کا نام بتایا ہے، اس سے قبل محمد طہٰ نے ایک منٹ میں 45 ملکوں کی راجدھانی کا نام بتایاتھا۔
اب یہ ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔  پروگرام کی ریکارڈنگ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے صدر دفتر لندن بھیج دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ فیصل کو چھ سو برس کا کلینڈ یاد ہے۔ فیصل جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی، میں  انجینئرنگ کے طالب علم ۔ اسے اپنی غیرمعمولی یادداشت کے لیے ملک کے مختلف حصوں میں میموری پر خصوصی لیکچر کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔ اس سے قبل ایک منٹ میں 16چیزوں کا نام یاد کرنے کے لیے فیصل کا نام گنیز بک میں درج ہوچکا ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔