.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

اسکالر اسکول دہلی کا سالانہ جلسہ منعقد

ہفتہ, فروری 08, 2014


نئی دہلی : اسکالر اسکو ل ابوالفضل انکلیومیں تعلیمی سیشن کی تکمیل پر سالانہ تعلیمی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر اسکول کے طلبا نے ڈرامہ شیطان کے ہتھ کنڈے مزاحیہ مشاعرہ ،تقاریر اور ترانے ،نظمیں سمیت اہم سماجی اور تعلیمی موضوعات پرانتہائی دلچسپ پروگرام پیش کیا ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پرجماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جناب اعجاز احمد اسلم صاحب نے شرکت کی ، اور اپنی گفتگو میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر فاونڈیشن کے سی ای او صدر جلسہ جناب رفیق احمدنے اساتذہ کی ذمہ داریوں کے تعلق سے اہم گفتگو کی اور کوالٹی ایجوکیشن کی طرف خاص توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا، بچوں میں اعلی اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانے کے لیے اساتذہ کو ترغیب دی ۔
اسکول کے اعزازی سکریٹری جناب جاوید اقبال نے سالانہ رپورٹ پیش کیا اور اسکول کی موجودہ کار کردگی سے باور کرایا ۔پروگرام میں شریک تمام مہمانوں نے تمام اساتذہ کی جملہ کوششوںاور خا ص طور سے پرنسپل نسیمہ خان، وائس پرنسپل ماہ پارہ جان، حنا صدیقی ، فوزیہ خان، سائمہ خان، حرا عرفان،سنبل،آثیہ خان، ناھید سمیت دیگر اسا تذہ کی ستائش کی ۔ اس موقع پر فاوندیشن کے نیشنل کو آرڈینیٹر سلیم اللہ خان ، منتظم قاضی محمد میاں سمیت بڑی تعداد میں طلبا کے سر پرستوں نے شرکت کی ۔ پروگرام کے اختتام پر اسکول کی پرنسپل محترمہ نسیمہ خان تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا ۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔