.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

سہ روزہ دعوت" نے اپنی ویب سائٹ کاانگریزی ورزن لانچ کر دیا

پیر, اپریل 07, 2014
نئی دہلی : غیر اردو داں قارئین کے  مستقل اصرار اور موجودہ دور کی ضرورت کے پیش نظر ہندوستان کے معروف اردو اخبار " سہ روزہ دعوت" نے  اپنی ویب سائٹ کاانگریزی ورزن  لانچ کر دیا ، اس موقع امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری  نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ سہ روزہ دعوت کی یہ پہل موقع کی مناسبت سے بہت اہمیت کی حامل ہے اس قدم سے انگریزی داں حلقے دعوت کی تحریروں سے استفادہ کر سکیں گے ۔ مولانا محترم نے کہا کہ یہ دور انٹرنیٹ کا ہے لہذا ہمیں اس کے مثبت استعمال میں آگے بڑھنا چاہیے ۔۔  مولانا محترم نے  دعوت کے ادارتی عملے سمیت ویب ٹیم کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سہ روزہ کی  گراں خدمات کی وجہ سے اس کی ایک خاص پہچان ہے اور سنجیدہ حلقوں میں یہ اخبار قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ 

www.dawatblogs.com        
سہ روزہ دعوت کے چیف اڈیٹر جناب پرواز رحمانی نے  ویب سائٹ کا  مختصر مگر جامع تعارف پیش کیا اور ویب سائٹ کے مشمولات کے بارے میں روشناس کرایا ۔
 سینئر جرنلسٹ اے یو آصف نے سہ روزہ دعوت کے ساٹھ سالہ  سفر نامے پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اسے ملت اسلا میہ ہند کے لیےبیش قیمتی سرمایہ قرار دیا ۔ دعوت کے مستقل کالم خبرو نظر کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ کالم اب  ساٹھ برس سے زائد عرصہ مکمل کر چکا ہے یہ دنیا کا واحد کالم ہے جو اتنے طویل عرصے سے مستقل شائع ہو رہا ہے ۔

پروگرام کے آخر میں منیجر دعوت جناب محمد اسلم صاحب نے  حاضرین کا شکریہ ادا کیا ، اس موقع پر نائب امیر جماعت  جناب محمد جعفر صاحب ، دعوت ٹرسٹ کے سکریٹری جناب محمد احمد  صاحب سمیت دیگر ذمہ داراجماعت اور کثیر تعداد میں معززین شہر نے شرکت کی ۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔