.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

عازم حج کو پیشگی کی شکل میں۸۱۰۰۰؍روپیہ جمع کرنے ہوں گے

منگل, اپریل 29, 2014

لکھنؤ۔29اپریل : حج ۔۲۰۱۴ کے لئے ۲۶؍اپریل کو اندرا گاندھی پرتشٹھان میں اختتام پذیر قرعہ اندازی میں سبھی پراویزنل منتخب کور ہیڈ کو ان کے موبائل نمبر پر ایس ایم ایس کے ذریعہ منتخب ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے جس میں ان کا بینک ریفرنس بھی شامل ہے۔انتخابی لیٹر ،کور ہیڈ کے پتہ پر ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ ڈاک کے توسط سے بھیجے جا رہے ہیں ۔یہ اطلاع ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری جناب سلطان احمد نے آج یہاں دی ۔انہوں نے بتایا کہ کل ۳۴۸۸۲؍فارم جمع ہوئے تھے جس میں سے ۲۳۶۶۸؍عازمین حج کا انتخاب ہوا ہے اورباقی عازمین حج کو انتظاری فہرست میں سلسلہ وار رکھا گیا ہے۔ جناب سلطان احمد نے بتایا کہ ویب سائٹ www.uphajcommittee.comپر قرعہ ریزلٹ کے نام سے ہر ضلع کے پراویزنل منتخب کورہیڈ کی فہرست دستیاب ہے اور ساتھ ہی انتظاری فہرست کی کور ہیڈ کی فہرست بھی دستیاب کرائی گئی ہے۔سکریٹری ریاستی حج کمیٹی نے بتایا کہ ہر پراویزنل منتخب عازم حج کو ۸۱۰۰۰؍(اکیاسی ہزار)روپیہ کاپیشگی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی کسی بھی برانچ میں حج کمیٹی آف انڈیا کے اکاؤنٹ نمبر ’’FEE TYPE-25‘‘میں جمع کرناہے۔رقم جمع کر کے پے سلپ کی کاپی ،اصل پاسپورٹ جس کے پشت پر نیچے داہنے کونے پر ایک کلرفوٹو گراف(وہائٹ بیگراؤنڈ) سائز3.5×3.5 ٹیپ کے ذریعہ چپکا کراترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے دفتر ۱۰؍اے ، ودھان سبھا مارگ ،لکھنؤ پر ہر حالت میں مورخہ۱۵؍مئی تک موصول ہو جانا ضروری ہے۔ سبھی ضروری کالم درج کی ہوئی پرنٹیڈ پے ان سلپ کاانتظام بھی ویب سائٹwww.uphajcommittee.com پر کیا گیا ہے ۔عازم حج انٹرنیٹ کے ذریعہ اپناکور نمبر درج کر پے ان سلپ ڈاؤن کرسکتے ہیں اس کے علاوہ ہرے رنگ کی پے ان سلپ درخواست کرتے وقت دی گئی بکلیٹ میں دستیاب ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔