.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ملی ماڈ ل اسکول کی سلور جو بلی تقریب سے پروفیسر اخترالواسع کا خطاب

پیر, مئی 05, 2014

            نئی دہلی۔:  ملی ماڈل اسکول ،ابو الفضل انکلیو کا 25 واں سالانہ اجلاس جناب محمد جعفر صاحب نائب امیر جماعت کی صدارت میںمنعقد ہوا۔پروفیسر اختر الواسع صاحب کمشنربرائے لسانی اقلیات حکومت ہند نے بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔پروگرام میںطلبہ و طالبات کے سرپرست سیکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے کالونی کے دیگر افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کے۔جے سے بارہویں تک کے طلبہ و طالبات نے حمد، نعت، ترانہ اسکول، نظمیں، ڈرامے ، تقریریںاور مشاعرہ وغیرہ بہت اچھے انداز میں پیش کیا۔ ہر پروگرام میں طلبہ اور ان کے سرپرستوں کے لےے ایک پیغام تھا۔ اس کے علاوہ اسکول کے سطح پر نمایاں طلبہ و طالبات، نمایاں سرپرست اور نمایاں ٹیچرس کو تین طرح کے انعامات دےے گئے۔
پروگرام کے درمیان میں اسکول کے منیجر اور اشاعت اسلام ٹرسٹ کے سکریٹری نے 2013-14 کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ سے اندازہ ہوا کہ بہت کم فیس کے ذریعہ تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسکول خسارے میں چل رہا ہے۔ دسویں اور بارہویں کلاس کی طالبات کا امتحان جامعہ بورڈ سے دلایا جاتا ہے۔امسال زیادہ تر طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ہوم سائنس ، سائنس اورآرٹ و کرافٹ کی نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا، نمائش بہت دلکش تھی۔پروفیسر اختر الواسع نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ ادارہ اب نمایاں ترقی کرتا جارہا ہے، خصوصاً ملت کی لڑکیوں پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ آپ نے علم کی اہمیت بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم کو واضح کیا۔ اس کے بعد صدارتی تقریر میںجناب محمد جعفر صاحب فرمایا کہ جن حالات اسکول کا قیام عمل میں آیا، اس کا تذکرہ فرمایا۔
جماعت اور اشاعت اسلام ٹرسٹ مسلسل اس کے استحکام پر توجہ دے رہے ہیں۔ الحمد للہ اسکول نے اپنی ایک پہچان بنا لی ہے۔ آپ نے اسکول کے اساتذہ و منیجر، نیز منیجنگ کمیٹی کو مبارک بادی ۔ تقاریر سے پہلے اسکول کی طرف سے ایک کتابچہ ’رہنمائے سرپرست‘ کے نام سے پروفیسر اختر الواسع صاحب نے اجرا ءکیا۔ بالخصوص جناب اعجاز احمد اسلم صاحب،جناب محمد جاوید اقبال صاحب سابق منیجر، ماسٹر انیس صاحب، مولانا عبد الحق فلاحی صاحب،جلیل اصغر صاحب ، حافظ عبد المنان صاحب ، مولانا عقیدت اللہ قاسمی صاحب اور دیگر حضرات شریک رہے۔


           

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔