.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ترکی نے تمام زخمی فلسطینیوں کے علاج کا اعلان کیا

اتوار, اگست 10, 2014
استنبول: افریقا کے عرب ملک تیونس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے شکار فلسطینیوں کے لیے چودہ ٹن طبی امداد اور خوراک پر مشتمل سامان مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچ گیا ہے جہاں سے زمینی راستے سے یہ سامان غزہ منتقل کیا جائے گا۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تیونس حکومت کی جانب سے خوراک اور ادویات پر مشتمل ایک ہوائی جہاز گذشتہ روز قاہرہ بھیجا گیا تھا۔ جہاں امدادی سامان جہاز سے اتارے جانے کے بعد اب گاڑیوں کی مدد سے غزہ پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں گذشہ 34 روز سے جاری صہیونی ریاستی دہشتگردی کے دوران تیونس کی جانب سے خوراک اور ادویات کی شکل میں امدادی سامان کی یہ دوسری کھیپ ہے۔ اس سے قبل تیونس حکومت کی جانب سے 11 ٹن ضروری سامان، استعمال کی اشیاء اور پانچ ٹن خوراک اور ادویات 18 جولائی کو مصر کے شہر اسماعیلیہ کے ہوائی اڈے پر اتاری گئی تھیں۔ درایں اثناء ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے تمام شہریوں کے جسمانی اور نفسیاتی علاج کا بیڑا اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق وزیر اعظم طیب ایردوآن نے استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت سے متاثر ہونے والے تمام شہریوں کے جسمانی اور نفسیاتی علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔ وزیر اعظم ایردوان نے کہا کہ ان کے نزدیک غزہ میں اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے شہریوں کی تعداد کوئی اہمیت نہیں رکھتی۔ اگر تمام زخمی فلسطینیوں کو ترکی منتقل کرنا پڑا وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں اور انقرہ اور استنبول میں غزہ کے زخمیوں کے لیے خصوصی اسپتال قائم کریں گے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔