.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ترکی: صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز

اتوار, اگست 10, 2014
استنبول: ترکی میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا۔ عوام پہلی مرتبہ سربراہ مملکت کو براہ راست منتخب کریں گے۔ اس سے پہلے تک پانچ سالہ مدت کے لیے ملک کے صدر کو ترک پارلیمان منتخب کرتی تھی۔۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملک کے آئندہ صدر کے لئے پولنگ کا انعقاد اتوار کے روز عمل میں لایا گیا، صدارتی انتخابات میں موجودہ وزیر اعظم رجب طیب اردگان سمیت 3 امیدوار میدان میں ہیں۔ دیگر امیدواروں میں 10 برس تک اسلامی سربراہی کانفرنس کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داریاں ادا کرنے والے اکمل الدین احسان اوگلو اور کرد سیاستدان صلاح الدین دمیرتاس شامل ہیں۔ اکمل الدین احسان اوگلو حزب اختلاف کی دو جماعتوں ریپبلیکن پیپلز پارٹی اور قومی موومنٹ پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں جبکہ صلاح الدین دمیرتاس پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ہیں اور ترک کردوں کے مقبول ترین رہنما ہیں۔ رجب طیب اردگان 2003 سے ترکی کے وزیر اعظم ہیں تاہم ملک کے آئین کے مطابق اب وہ مزید وزرات عظمیٰ کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ اس لئے انہوں نے ملک کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجب طیب اردگان کو ترک عوام کی اکثریت ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈالنے کی وجہ سے پسند کرتی ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ انتخابی عمل کے نتیجے میں ملک کے 13 ویں صدر منتخب ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام براہ راست صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ صدارتی انتخابات میں کسی بھی امیدوار کو 50 فی صد ووٹ حاصل نہیں ہو سکے تو پھر دوسرے مرحلے کا انتخاب 24 اگست کو ہو گا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔