.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

منموہن سنگھ کی بیٹی نے کہا :میرے والد کمزور انسان نہیں!

بدھ, اگست 06, 2014

نئی دہلی:  (ایجنسی)کانگریس اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ سے منسلک ایک اور کتاب آنے والی ہے. یہ کتاب سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی بیٹیDaman Singhدمن سنگھ نے لکھی ہے. دمن نے اپنی کتاب "Strictly Personal، Manmohan and Gursharan" میں لکھا ہے کہ کانگریس پارٹی میں ان کے والد نے کافی مخالفت جھیلی ہے۔دمن نے لکھا ہے کہ ان کے والد منموہن سنگھ نہ توشاطرسیاستدان تھے اور نہسودے بازسیاستدان تھے. دمن کا کہنا ہے کہ جب راہل گاندھی نے سرعام داغدار لیڈروں کو بچانے والے بل پھاڑ دیا تو ان کے والد کو کافی دکھ ہوا تھا.
دمن کے مطابق اس وقت منموہن سنگھ امریکہ میں تھے اور راہل کے اس رویہ سے وہ کافی ناراض تھے. دمن کا کہنا ہے کہ پارٹی کے لیڈروں کی حرکتوں سے منموہن سنگھ کئی بار ناراضہوئے، لیکن وہ ایک مضبوط انسان ہیں اور ان سب مشکلوں سے آسانی سے نکل گئے.

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔