.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

9 نومبر عالمی یوم اردو ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان

جمعہ, ستمبر 19, 2014

نئی دہلی،(پریس ریلیز)۔ یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا اور اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے حسب سابق سال 2014 کے لیے عالمی یوم اردو کے موقع پر اردو کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے کے لیے ایوارڈ یافتگان کے ناموں کا اعلان کیا۔
 عالمی یوم اردو منتظمہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر سید احمد خاں نے بتایا کہ اردو کے فروغ و اشاعت میں گراں قدر خدمات انجام دینے کےلیے اس سال جن افراد کو ایوارڈ سے سرفراز کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 ان میں ڈاکٹر مولانا عقیدت اللہ قاسمی (سینئر سب ایڈیٹر دعوت سہ روزہ) کو قاضی عدیل عباسی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ترویج زبان اردو، ڈاکٹر محمد شفیع ایوب (جوالال نہرو یونیورسٹی دہلی) کو علامہ اقبال عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے ادب، شاہنواز احمد صدیقی (سینئر سب ایڈیٹر راشٹریہ سہارا) کو محفوظ الرحمن عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے صحافت اور معروف شاعر متین امروہوی (دہلی) کو حفیظ میرٹھی عالمی یوم اردو ایوارڈ برائے شعری ادب کے لےے منتخب کیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ مذکورہ افراد کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ آج یہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا گیا جس میں یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا، اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن، انڈین یوتھ فیڈریشن، انجمن فروغ اردو اور دیگر سماجی و تعلیمی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ واضح ہو کہ یہ ایوارڈ 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش کی مناسبت سے منائے جانے والے عالمی یوم اردو کے موقع پر دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں دیئے جائیں گے۔ ڈاکٹر سید احمد خاں نے مزید بتایا کہ عالمی یوم اردو کا ایک بین الاقوامی جلسہ 9 نومبر کو ہی نیپال میں منعقد کیا جائے گا۔ اُس موقع پر بھی اردو کی نمایاں خدمات انجام دینے والے متعدد افراد کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ پروگرام انجمن ارتقا اردو ادب نیپال کے زیرانتظام منعقد ہوگا اور نیپال چیپٹر کے کنوینر انجمن کے صدر جناب زاہد آزاد جھنڈانگری ہوں گے نیز عالمی یوم اردو کے موقع پر گزشتہ کئی برسوں سے ہندوستان کے مختلف شہروں کے علاوہ متعدد بیرونی ملکوں میں بھی تقاریب منعقد کی جارہی ہےں اور سبھی سرکاری و نیم سرکاری اردو اداروں سے یوم اردو منانے کی اپیل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پہلے ہی سرکلر جاری کیا جاچکا ہے۔ 

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔