.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

القاعدہ ہندوستان سے دوررہے: مشاورت

جمعرات, ستمبر 04, 2014

نئی دلی، ۴ ستمبر ۲۰۱۴ : مسلمانان ہند کی اعلی وفاقی تنظیم نے القاعدہ کے سربراہ  ایمن الظواہری کے اس مبینہ اعلان کی مذمت کی ہے جسمیں اس نے ہندوستان میں اپنی شاخ قائم  کرنے کا اعلان کیاہے۔  ہندوستانی مسلم تنظیموں کی وفاق آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ مسلمانان ہند القاعدہ کے اس بیان کوسراسر نامنظور کرتے ہیں اور اس کو جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے مفادات کے بالکل خلاف سمجھتے ہیں۔ انھوں کہا کہ مسلمانان ہند کو ایک غیر ملکی دہشت گرد تنظیم سے اس طرح کی کسی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکٹر خان نے کہاکہ مسلمانان ہند اپنے ملک کے وفادار شہری ہیں اور اگرالقاعدہ نے بالفعل اس طرح کی شاخ کھولنے کی جرأت کی تو وہ اس کے خلاف لڑیں گے۔ ڈاکٹر خان نے کہاکہ مسلمانان ہند ہندوستانی آئین اور قوانین کی حفاظت میں اپنے ملک میں رہتے ہیں ، انھیں اس طرح کی مشکوک مدد کی قطعا ضرورت نہیں ہے اور وہ بھی  ایک ایسی تنظیم سے جو شرق اُوسط کے ایک بڑے حصے کو تباہ وبرباد کرنے میں معاون رہی ہے۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے ہندوستانی مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ محتاط رہیں اور ایسے کسی مشکوک عنصر کو ماربھگا ئیں جو ان کے درمیان القاعدہ کا پرچار کرتاملے۔ انھوں نے کہاکہ القاعدہ کے خیالات امت مسلمہ کے معتدل اور روشن خیال پیغام سے میل نہیں کھاتے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔