.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

سعودی عرب نے انسداد دہشت گردی اجلاس بلا لیا

بدھ, ستمبر 10, 2014
جدہ: عراق اور شام میں اسلامک سٹیٹ کی بڑھتی طاقت کے پیش نظر سعودی عرب نے انسداد دہشت گردی کا اجلاس طلب کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے امریکا اور علاقائی ممالک کا ایک اجلاس بلایا ہے جس میں انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں کو زیرِ غور لایا جائے گا۔ سعودی عرب کو دولت اسلامی کی کارروائیوں پر سخت تشویش ہے۔ 
خلیجی ممالک کے رہنماوں سے بات چیت کے لیے امریکی وزیر خارجہ اِس ہفتے سعودی عرب اور اردن کا دورہ کرنے والے ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس شدت پسند گروپ کے خلاف علاقائی نوعیت کی کارروائی کے معاملے پر زور دیں گے۔ اِس اجتماع کا جمعرات کے دِن بحیرہ احمر کے شہر جدہ میں انعقاد ہوگا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ مصر، ترکی، اردن اور خلیج تعاون کونسل کے چھ ارکان کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ امریکا، جس نے عراق میں دولت الاسلامیہ کے خلاف فضائی حملے کیے ہیں، وہ اس بات کا خواہاں ہے کہ خلیج کی عرب ریاستیں اپنے طور پر بھی فوجی کارروائیاں کریں۔ امریکا نے علاقائی سربراہان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ عراق اور شام کے معتدل سنیوں کی حمایت کریں، تاکہ بنیاد پرست دولت الاسلامیہ کی حرکتوں سے بچا جا سکے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔