.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

آپسی محبت اور اعتماد کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن

ہفتہ, اکتوبر 04, 2014


آپسی محبت اور اعتماد کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن/ مذہبی رہنماؤں کی اپیل

سبھی مذہبی رہنماؤں نے کہاکہ اشتعال انگیز بیانات اور تقاریر کرنے والے سیاستدانوں اور لیڈران کے خلاف کارروائی نہ کرنا بدقسمتی کی بات ہے اور ان باتوں پر سرکار کا خاموش تماشائی بنا رہنا بھی تشویش ناک ہے۔


(بائیں سےشنکر آچاریہ سوامی اومکارآنند  ، عیسائی مذہبی رہنما فادر ڈومنک  ،جین مذہب کے رہنما لوکیش منی ، جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلا ل الدین عمریگرودوارا رکاب گنج کے مکھی گرنتھی راجندر سنگھ  مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری جلال حیدرو جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری  انجینئر محمد سلیم )


نئی دہلی : ملک کے مختلف مذہبی رہنماؤں نے آج مشترکہ طور پر جماعت اسلامی ہند کے ذریعہ منعقدہ پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ملکی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے جن لوگوں کا کام ہی نفرت پھیلانا ، لڑانا اور اس سے سیاسی فائدہ اٹھانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ آپسی محبت اور اعتماد کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے ۔


پریس کلب میں منعقدہ اس پریس کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلا ل الدین عمری نے کی اوراس پریس کانفرنس کو وشو کلیان پریشد کے صدر شنکر آچاریہ سوامی اومکارآنند جی ، عیسائی مذہبی رہنما فادر ڈومنک جی ،جین مذہب کے رہنما جناب لوکیش منی جی ، گرودوارا رکاب گنج کے مکھی گرنتھی راجندر سنگھ جی اور مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری جلال حیدر صاحب نے خطاب کیا ۔ جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری جناب محمد سلیم انجینئر نے پریس کا نفرنس کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور نظامت کے فرائض انجام دیے۔



ایک سوال کے جواب میں تمام ہی مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ سرکاری ٹی وی چینل سے آر ایس ایس کے سر سنچالک کی تقریر کو لایؤ نشر کرنا دستور کے خلاف اور جانبدارانہ رویہ ہے اور سرکاری مشنری کا غلط اور بے جا ااستعمال ہے ۔ایسا اس لئے بھی کیا گیا کہ ہمارے ملک کے وزیر اعظم اس تنظیم کے پرچارک رہے ہیں۔یہ جانب دارانہ رویہ ملک کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ سبھی مذہبی رہنماؤں نے کہاکہ اشتعال انگیز بیانات اور تقاریر کرنے والے سیاستدانوں اور لیڈران کے خلاف کارروائی نا کرنا بدقسمتی کی بات ہے اور ان باتوں پر سرکار کا خاموش تماشائی بنا رہنا بھی تشویش ناک ہے۔


سبھی مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ اب ہم اس ظلم و نفرت اور فرقہ پرستی کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے،ہم سب مل جل کر نفرت پھیلانے والوں کی کو ششوں کو ناکام کریں گے اور ملک میں امن و محبت کے پیغام کو عام کریں گے ،اور ضرورت محسوس ہوئی تو اس کام کے لیے ایک مشتر کہ پیلٹ فارم بناکر ملک کے کونے کونے تک اس امن و محبت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کریں گے۔اور نفرت پھیلانے والوں کی کو ششوں اور منصوبوں کو ناکام بنانے کی کو شش کریں گے ۔


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔