.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

امت شاہ کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے والے افسران کا تبادلہ

اتوار, اکتوبر 05, 2014


امت شاہ کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے والے افسران کا تبادلہ


مظفر نگر/  لوک سبھا انتخابات کے دوران اشتعال انگیز تقریر کرنے کے معاملے میں بی جے پی کے  صدر امت شاہ کے خلاف چارج شیٹ تیار کرنے والی یوپی پولیس کے دو افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے اس چارج شیٹ کو ضروری معلومات نہ ہونے کی وجہ سے  نامکمل قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
عیاں ر ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران ایک انتخابی ریلی میں امت شاہ نے اشتعال انگیز بیان دیاتھا۔ جس کے خلاف یوپی پولیس نے مظفرنگر کی عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی  جسے عدالت نے نامکمل قرار دیتے ہوئے مستردکر دیا تھا۔
 موصولہ اطلاع کے مطابق یوپی پولیس کے جن دو افسروں کا تبادلہ کل کیا گیا ہے اس میں نیو منڈی  کےڈی ایس پی يوگیندر سنگھ اور شاہ معاملے کی جانچ کر رہے تفتیشی  سب انسپکٹر بھرت لال شامل ہیں۔ اگرچہ ایس ایس پی اےچرن سنگھ نے کہا کہ یہ باقاعدہ تبادلہ ہے۔ ان لوگوں کا امت شاہ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔