.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

کیا پاکستان میں 'حیدر' پر لگے گی پابندی؟

اتوار, اکتوبر 05, 2014


کیا پاکستان میں 'حیدر' پر لگے گی پابندی؟



اسلام آباد/نئی دہلی:( خاص رپورٹ )  وشال بھاردواج کی کشمیر پرمبنی فلم 'حیدر' (پاکستان میں) ریلیز نہیں ہو پائے گی، پاکستان کے سینسر بورڈ نے آج کہا کہ اس کا اس کے سامنے آنا ابھی باقی ہے۔ ڈان اخبار نے خبر دی ہے کہ اس فلم کو سینسر بورڈ سے این او سی سرٹیفکیٹ نہیں مل پائے گا جبکہ اسے اس کی سخت ضرورت ہے۔ یہ فلم شكسپیئر کے مشہور ڈرامے 'ہیملٹ' کا ریمیک ہے۔
اس میں  فلم میں شاہد کپور، تبو، کے مینن اوشردھا کپور اہم کردار میں ہے۔ قارئین کو بتا دیں کہ فلم  'حیدر' میں کشمیر کے 1995 کی صورتحال کی عکس بندی کی گئی ہے جس وقت مبینہ طور پر  دہشت گردی عروج پر تھی۔
حالانکہ بتایا یہ بھی جارہا ہے کہ پاکستان کے سنسر بورڈ نے فلم کو دیکھ لیا ہے   اور اسے دیکھنے کے بعد  ہی سینسر بورڈ نے کشمیر کے بارے میں کچھ متنازعہ عناصر کی وجہ سے اسے ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم میڈیا ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  جب اس سلسلے میں سینسر بورڈ آف پاکستان کے ترجمان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'حیدر' کو تو بورڈ کے سامنے پیش ہی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا، '' کسی فلم پر روک لگانے یا منظوری دینے کا سوال تو اسے بورڈ کے سامنے رکھے جانے کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ '

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔