.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ہندوستان میں عید قرباں کی تیاریاں عروج پر،نمازیوں کے لئے مفت بسوں کا انتظام ہوگا

اتوار, اکتوبر 05, 2014


ہندوستان میں عید  قرباں کی تیاریاں عروج پر،نمازیوں کے لئے مفت بسوں کا انتظام ہوگا


نئی دہلی: (علم اللہ اصلاحی ) ہندوستان میں عید قرباں کی تیاریاں عروج پر ہے  ۔شدت پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے حالانکہ اس موقع سے فضا کو مسموم کرنے کی کوشش جاری ہے ۔تاہم اس درمیان ہندوستانی ملی قائدین نے مسلمانوں سے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس کی تلقین کی ہے  ۔اس بابت چاندنی چوک فتح پوری مسجد کے شاہی امام ڈاکٹر مفتی مكرم نے بتایا کہ  ہندوستان میں بقرعید پیر کو منائی جائے گی۔انھوں نے کہا اس موقع سے کئی شدت پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے فضا کو مسموم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسے موقع سے مسلمان صبر و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس کی پوری کوشش کریں ۔
اطلاعات کے مطابق امسال دہلی جامع مسجد میں عید کی نماز صبح آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔ نمازی فجر کی نماز کے بعد سے ہی مسجد میں جمع ہونے شروع ہو جائیں گے۔ شاہی امام سید احمد بخاری کی صبح قریب7:15 بجے تقریر شروع ہوگی۔ چاندنی چوک فتح پوری مسجد میں عید کی نماز صبح 8۔30 بجے ادا کی جائے گی۔ جب کہ جماعت اسلامی ہند میں صبح کے 8:00 بجے نماز عید الاضحیٰ ادا کی جائے گی ۔
 اس موقع سے  دہلی حکومت نے یہ اعلان کیا  ہے کہ  بقرعید کے موقع پر نمازیوں کوعیدگاہ تک پہنچانے کے لئے روڈ ویز کی مفت سروس فراہم کی جائے گی۔  جس کے لئے روڈ ویز انتظامیہ نے  مناسب انتظامات کرنے کی بات کہی ہے ۔ روڈ ویز  اعلامیہ کے مطابق صبح ساڑھے چھ سے ساڑھے گیارہ بجے تک راجیو چوک سے پانچ بسوں کو چلایا جائے گا۔
اس کے لئے  بڑی تعداد میں ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ روڈ ویز جنرل منیجر روہت یادو نے بتایا کہ پیر کو راجیو چوک سے پانچ سٹی بسوں کو چلایا جائے گا۔ جو نمازیوں کے لئے مفت مخصوص ہوگاانہوں نے بتایا کہ  اس کے لئے پوری تیاری کر لی گئی ہے۔


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔