.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

نوکیا نے موبائل فون چارج کرنے والا پاجامہ متعارف کروا دیا

اتوار, اکتوبر 05, 2014


نوکیا نے موبائل فون چارج کرنے والا پاجامہ متعارف کروا دیا


دیگر موبائل فون بنانے والی کمپنیوں کے مقابلے میں نوکیا کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ کمپنی اکثر و بیشتر فیشن ڈیزائنرز کے ساتھ مل کر صارفین کے لیے کچھ انوکھی چیز تخلیق کرتے ہیں۔ اس سال کے آغاز پر ہی نوکیا نے لندن فیشن ویک کے موقع پر لومیا 1520 سمارٹ فون سے بنا لباس بھی متعارف کروایا۔
تاہم اب کی بار نوکیا نے برطانوی ڈیزائنر اے سوواز کے ساتھ مل کر ایک ایسا پاجامہ تیار کیا ہے جو جیب میں رکھے آپ کے موبائل فون چارج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا ہے، فون چارج کرنے والا پاجامہ، گو کہ یہ کافی مضحکہ خیز قسم کی ٹیکنالوجی لگتی ہے تاہم اصل زندگی میں اس سے کافی فائدہ لیا جاسکتا ہے۔ یہ پاجامہ دراصل نوکیا DC-50 وائرلیس چارجنگ پلیٹ کو استعمال کرتے ہوئے جیب میں پڑے فون کو تاروں کے بغیر چارج کرتا رہتا ہے۔ نہ صرف نوکیا بلکہ اسکی مدد سے دیگر فون جو اس ٹیکنالوجی سے مزین ہوں انہیں بھی چارج کیا سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ پاجامہ جلد فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ تاہم چند اہم سوال یہ ہیں کہ کیا اس پاجامہ میں لگی چارجنگ ڈیوائس کو اتار کر چارج کیا جائے گا یا پھر پاجامے کو ہی روزانہ چارجنگ پر لگانا ہوگا؟ اور کیا آپ اسے دھو بھی سکیں گے یا نہیں؟


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔