.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

وزیر اعظم نے دہلی کی سڑکوں پر جھاڑو دیا

جمعرات, اکتوبر 02, 2014


وزیر اعظم نے دہلی کی سڑکوں پر جھاڑو دیا

واشنگٹن سے واپسی کے چند گھنٹوں بعد ہی پرعزم  جناب مودی نئی دہلی کی سڑکوں پر نکل  پڑے  اور خود جھاڑو لگا کر’سوچھ بھارت ‘ مہم کا افتتاح کیا۔




نئی دہلی: بھارت میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر " سوچھ بھارت "  یعنی صاف ستھرے بھارت مہم کے تحت بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بذات خود جھاڑو لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔
اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے سامنے بھارت کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنا ہے ۔ بھارت میں جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ کے باعث دنیا بھر میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
واشنگٹن سے واپسی کے چند گھنٹوں بعد ہی پرعزم  جناب مودی نئی دہلی کی سڑکوں پر نکل  پڑے  اور خود جھاڑو لگا کر’سوچھ بھارت ‘ مہم کا افتتاح کیا۔
مودی نے کہا کہ گاندھی جی نے ہمیں ’ انگریزوبھارت چھوڑو‘ کا نعرہ دیا اور عوام نے ان کے نعرے پر لبیک کہتے ہوئے انگریزوں سے آزادی حاصل کی لیکن  ان کا ’صاف ستھرے  بھارت ‘ کا ان کا خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ہے ۔
 خیال رہے کہ وہ پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں کہ تمام اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ باتھ روم کی سہولت یقینی بنائی جائے گی۔
مودی نے کہا کہ عوامی سطح پر صفائی کا کام صرف صفائی کرنے والوں کی ذمے داری نہیں بلکہ اس کے لیے ہمیں اپنی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صاف ستھرے ہندوستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے، اگر ہم مریخ پر پہنچ سکتے ہیں تو اپنے گردونواح کو صاف کیوں نہیں کر سکتے۔
اس مہم کے تحت عام تعطیل پر بھی بیشتر حکومتی دفاتر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں آفس میں آ کر اس مہم کے تحت صفائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔