.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

ہوا سے چلنے والی نایاب کار

جمعہ, دسمبر 20, 2013

ہوا کی طاقت سے چلنے والے انجن سے لیس اور لیگو سے بنی ایک کار اب آپ آسٹریلوی شہر ملبرن کی سڑکوں پر دیکھ سکتے ہیں۔ 
ایک آسٹریلوی تاجر اور رومینیا کے تکنیکشن کی تیار کردہ، 500000 لیگو پیسز کی بنی یہ کار 20 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار تک پہنچ سکتی ہے۔
عام لوگوں کی جانب سے مالی امداد کی مدد سے کیے گئے اس پروجیکٹ کا آغاز ایک ٹوئیٹ پر لوگوں سے ’ایک زبردست پروجیکٹ‘ سرمایہ کاری درخواست سے کیا گیا تھا۔
اس کار میں ہوا کے زور پر چلنے والے چار انجن لگے ہیں جن میں 256 پسٹن ہیں۔ اس کار میں سثائے پیوں کے ہر چیز لیگو سے بنی ہے۔
اس کار کے شریک موجد سٹیو سمارٹینو نے بی بی سی کو بتایا کہ نہ تو وہ گاڑیوں کا شوق رکھتے ہیں اور نہ ہی لیگو کا۔
وہ کہتے ہیں ’مجھے ٹیکنالوجی کا شوق ہے اور میں یہ دیکھانا چاہتا تھا کہ جب آپ ڈہین نوجوانوں اور عوامی مالی امداد سے کام کرتے ہیں تو کیا کیا ممکن ہے۔
میں ایک پاگل سے رومینیا کے نوجوان سے انٹرنیٹ پر ملا جس کا یہ آئیڈیا تھا۔ مگر میں جانتا تھا کہ میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ میں خود یہ کر سکوں۔ ایک رات اس نے ٹوئیٹ بھیجی کہ کیا کوئی ایسے پروجیکٹ میں 500 سے 1000 ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے جو بہت زبردست بھی ہے اور نایاب بھی۔
یہ کار رومینیا میں تیار کی گئی اور پھر اسے آسٹریلیا بھیجا گیا جہاں اس کے بہت سے حصہوں کو دوبارہ بنانا پڑا۔
اس کے جواب میں 40 آسٹریلوی شہریوں نے امداد کی حامی بھری اور یہ پرواجیکٹ شروع ہو گیا۔
سمارٹینو نے بتایا کہ اس کار کو بنانے میں 18 ماہ لگے۔
یہ کار رومینیا میں تیار کی گئی اور پھر اسے آسٹریلیا بھیجا گیا جہاں اس کے بہت سے حصہوں کو دوبارہ بنانا پڑا۔
ہم نے ملبرن کے ایک مضافاتی علاقے میں اسے چلایا ہے۔ اس کا انجن انتہائی نازک ہے اور ہمارا سب سے بڑا خوف یہ ہے کہ کہیں اس کے پھٹنے سے ایک لیگو دھماکہ نہ ہو جائے۔
ابھی تک کو سمارٹینو کے ایسے مزید گاڑیاں بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔
گذشتہ چار ہفتے سے میں لیگو پیسز میں ڈوبا ہوا تھا اور میری انگلیوں میں اتنا درد ہے کہ میں ایک کار بنانے کا ابھی تو سوچ بھی نہیں سکتا۔
آٹو کار میگزین کے میٹ سانڈرز کہتے ہیں کہ ’یہ چیز بنانا ہی آسان نہیں، اسے چلانا تو دور کی بات ہے۔ اس کے اجن کے لیے کوئی زبردست تخلیاتی عمل کیا گیا ہوگا۔ تاہم یہ زیادہ آرام دے یا دور تک سفر کرنے والی کار معلوم نہیں ہوتی۔
بہ شکریہ بی بی سی اردو

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔