.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

ہفتہ, مئی 31, 2014

نئی دہلی : دنیا بھر میں آج انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اعداو شمارکے تمبا کو نوشی سے ہر سال 60لاکھ افراد موت کے
منہ میں چلے جاتے ہیں۔ ہندستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں تمباکو نوشی میں کمی کے بجائے دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے اعداو شمارکے تمبا کو نوشی سے ہر سال 60لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔یہی نہیں بلکہ سالانہ مرنے والے ان افراد کی تعداد چھ لاکھ ہے جو تمباکونوشی تو نہیں کرتے لیکن اس کا دھواں جذب کرکے دنیا سے کوچ کر جا تے ہیں۔ اگر چہ ذرائع ابلاغ پر تمباکو نوشی کی تشہیر تو بند ہو گئی ہے لیکن اس کے باجود دکانوں اور مختلف مقامات پر تشہیر کر کے لوگوں کو ضرور متوجہ کیا جارہا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سگر یٹ نوشی سے امراض قلب،پھپٹروں اور منہ کا سرطان سمیت کئی بیماریاں لاحق ہوجاتیں ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سیگریٹ اور نشہ آور چیزوں کو اتنا مہنگا کردیا جائے کہ عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہو جا ئے۔ اگر ایسا نہ ہوا تو 2030 تک تمباکو نوشی سے مرنے والوں کی تعداد اسی لاکھ سے تجاوز کر جا ئے گی جس میں سے 80 فیصد افرا د کا تعلق غریب ممالک سے ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔