.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

اڈوانی اور جوشی کو نظرانداز کرنے پر شتروگھن سنہا ناراض

اتوار, جون 01, 2014


نئی دہلی یکم جون : ایسی اطلاعات ہیں کہ اداکار سے رہنما بنے اور سابق مرکزی وزیر شتروگھن سنہا نے نریندر مودی کابینہ میں وزراء کو منتخب ہونے کے لئے 75سال کی عمر کی حد مقرر کئے جانے سے نا اتفاقی ظاہر کی ۔پٹنہ صاحب سے دوسری بار لوک سبھا رکن منتخب سنہا نے کہا کہ وزیر کے طور پر کسی شخص کی تقرری کے لئے 75سال کی عمر کا تعین کرنے سے میں متفق نہیں ہوں ۔اٹل بہاری واجپئی کی این ڈی اے حکومت میں مرکزی وزیر رہے 67سالہ شتروگھن سنہا نے اس طرح سے عمر طے کئے جانے پر اپنی عدم رضامندی ظاہر کی ۔انہوں نے کہاکہ عمر کے مقام پر قابلیت ذہنی بیداری اور صحت ہونی چاہئے ۔کئی بار اڈوانی کو اپنا ’’سیاسی گرو‘‘بتانے والے سنہا نے کہا کہ یہاں تک کہ 86کی عمر میں سینئر بی جے پی لیڈر لال کرشن اڈوانی کی یادداشت بہت تیز ہے اور 40سال کے شخص جیسی توانائی ان میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کی ذہنی بیداری اور سرگرمیوں پر کون سوال اٹھا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو 50کی عمر میں سست پڑ جاتے ہیں ۔شتروگھن سنہا نے کہا کہ لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی بہت باصلاحیت ہیں اور کسی بھی عہدے کے لئے مکمل طور پر اہل ہیں ۔اڈوانی کو اسپیکر ہونا چاہئے یا نہیں یہ ان کی پسند ہے ۔صرف اسپیکر کے عہدے کے لئے ہی نہیں وہ کابینہ میں تمام عہدوں کے لئے اہل ہیں ۔
...

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔