.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

عام آدمی پارٹی میں بحران:یوگیندر یادو تمام عہدوں سے مستعفی

اتوار, جون 01, 2014

نئی دہلی, (آئی این ایس انڈیا)عام آدمی پارٹی کے لیڈر یوگیند یادو نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ۔ہریانہ میں خراب کارکردگی کی اخلاقی ذمہ داری لیتے ہوئے یادو نے اپنے تمام عہدے چھوڑ دیئے۔حالانکہ پارٹی صدر اروند کجریوال نے ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا ۔
عام آدمی پارٹی کی ہریانہ یونٹ کے صدرنوین جے ہند نے بھی اپنے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے قومی ایگزیکٹو سے استعفی دیا ہے لیکن وہ کارکن کے طور پر کام کرتے رہیں گے ۔ایسی خبریں ہیں کہ ہریانہ میں پارٹی کی شکست کی ذمہ داری کو لے کر یادو اور جے ہند کے درمیان تناتنی چل رہی تھی۔ذرائع کے مطابق دونوں ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے تھے اور اسی ناراضگی میں دونوں نے استعفی دیا ۔کجریوال نے یوگیندر یادو کا استعفی نامنظور کر دیا ۔یوگیندر یادو اورنوین جے ہند ہریانہ میں پارٹی کے امیدوار اور سب سے اہم چہروں میں سے تھے ۔یادو نے گڑگاؤں سیٹ سے الیکشن لڑا تھا جبکہ نوین جے ہند روہتک سے پارٹی امیدوار تھے ۔دونوں ہی اپنی اپنی نشستوں پر بری طرح سے ہار گئے تھے ۔دہلی میں اسمبلی انتخابات جیتنے کے بعد سے ہی ہریانہ میں پارٹی کو کافی مقبولیت مل رہی تھی.
اس کے بعد سے ہریانہ پارٹی کی حکمت عملی کا اہم حصہ بن گیا تھا اور پارٹی وہاں بڑے پیمانے پر انتخابات لڑی تھی۔لیکن ریاست میں اس کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ۔اب پارٹی نے ہریانہ میں اکتوبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں بھی حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔