.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

طوفان سے متاثر لوگوں کی امداد کی جائے گی : نجیب جنگ

اتوار, جون 01, 2014

نئی دہلی، (آئی این ایس انڈیا) دہلی کے لیفٹننٹ گورنرنجیب جنگ نے آج کمشنر کے دفتر کو ہدایت کی کہ وہ کل قومی دارالحکومت میں آئی دھول بھری آندھی کی وجہ سے جان و مال کو نقصان کا سروے کر کے جائزہ لیں۔جنگ نے دہلی جل بورڈ کے حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور ٹینکروں کے ذریعے واٹر سپلائی کی جائے ۔لیفٹننٹ گورنر کے دفتر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ دہلی جل بورڈ کے فوری کوشش کے باوجود علاقے میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ٹیوب ویل کام نہیں کر رہے ہیں جس سے جنوبی مغربی دہلی میں واٹر سپلائی متاثر ہو رہی ہے۔دہلی کینٹ پمپنگ اسٹیشن میں بھی خرابی کی وجہ سے جنوبی دہلی میں واٹر سپلائی متاثر ہوئی ہے ۔جنوبی۔ مغربی دہلی ، جنوبی دہلی اور نئی دہلی میونسپل کے کچھ علاقوں میں بھی واٹر سپلائی میں پریشانی آ رہی ہے۔بیان کے مطابق بجلی نہ ہونے کی وجہ سے دہلی جل بورڈ صرف 681ایم جی ڈی پانی پیدا کر پا رہا ہے جو ان کے روزانہ کے پیداوار سے 154ایم جی ڈی کم ہے۔متاثرہ علاقوں میں واٹر سپلائی کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے دہلی جل بورڈ کے دفتر آج اور اتوار کو کھلے رہیں گے ۔جنگ نے بجلی محکمہ کو ہدایت دی کہ شمالی دہلی کے دامن علاقے میں آج ہی بجلی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ واٹر سپلائی اب متاثر نہ ہو ۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔