.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

بی جے پی کے سابق صدر کے گھر کی ’جاسوسی‘ پر تنازع

منگل, جولائی 29, 2014

نئی دہلی : وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وفاقی وزیر اور بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری کے گھر سے ایسے آلات ملے ہیں جن سے ان کی بات چیت خفیہ طور پر سنی جاسکتی تھی۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ گڈکری نتن خود اس خبر کی تردید کرچکے ہیں لہٰذا اس سلسلے میں وہ مزید کچھ نہیں کہیں گے۔بھارت کی حزبِ اختلاف کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کے ساتھ ساتھ اس پر پارلیمان میں بحث کرائی جانی چاہیے۔یہ تنازع انگریزی کے ایک اخبار کی اس خبر سے شروع ہوا تھا کہ وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کے گھر سے جاسوسی کے آلات ملے ہیں لیکن پہلے خود گڈکری نے ٹوئٹر پر کہا کہ یہ محض قیاس آرائی ہے اور پھر وزیر داخلہ نے ان خبروں کی تردید کی۔خیال رہے کہ نتن گڈکری ہندو نظریاتی تنظیم آر ایس ایس کے بہت قریب ہیں۔بھارت میں جاسوسی کے لیے ’ٹیپنگ یا بگنگ‘ کے الزامات نئے نہیں ہیں۔کانگریس کی حکومت کے دوران بھی وزرا کی جاسوسی کے الزامات سامنے آئے تھے۔فوج کے سابق سربراہ جنرل وی کے سنگھ اور وزارتِ دفاع کے درمیان ان کی عمر کے تنازع پر کشیدگی کے دوران بھی طرح طرح کی قیاس آرائی اور الزامات گردش کر رہے تھے لیکن کبھی ثابت کچھ نہیں ہوا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔