.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

غزہ ،عید خوشیوں کا تہوار ہے مگر غزہ لہو لہو ہے

منگل, جولائی 29, 2014


غزہ : فلسطینی مسلمانوں کی خوشیاں اسرائیلی بربریت کی نذر ہو گئیں۔ جہاں دنیا بھر میں عیدکی خریداری عروج پر رہی۔
وہیں فلسطینی بھی اپنے پیاروں کے لئے کفن خریدتے رہے۔ غزہ لہو لہو ہے۔ ہر طرف اجڑی عمارتیں اور ملبے کے ڈھیر گھر گھر سسکیاں اور آہ وبکا ،کچھ مر گئے ، کچھ بچھڑ گئے، کچھ جیتے جی مر گئے ، کہیں لاشے کہیں زندہ درگور زندگی۔
اجڑے در و بام ، اسپتالوں میں دلخراش مناظر ، کیسی عید ، کہاں کی مسرتیں ، فلسطینی مسلمانوں کی خوشیاں تو اسرائیلی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ خوف کی چادر میں لپٹے سہمے فلسطینیوں نے عید کی زیادہ تر خریداری میں کفن خریدے۔ہسپتالوں میں پڑے زخمی بچوں کو بہلانے کے لئے کپڑے اور کھلونے بھی خریدے گئے۔ لیکن انہیں جو اس عید پر زخم ملے وہ کیسے بھول پائیں گے۔ اسرائیلی بمباری نے جہاں ایک ہزار سے زائد خاندان اجاڑے وہیں ان مظلوموں کی عید کی خوشیاں بھی خاک میں ملا دیں۔ فلسطینی خوف کے سائے میں عید منا رہے ہیں۔


0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔