.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

برطانوی وزیراعظم نے کہا اسکاٹ لینڈ عوام کے فیصلے سے برطانیہ مزید مستحکم ہوگا

ہفتہ, ستمبر 20, 2014
لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے اسکاٹ لینڈ کے عوام کی جانب سے برطانیہ سے علیحدگی کے فیصلے کو مسترد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس فیصلے سے برطانیہ مزید مستحکم ہوگا۔ گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کے فیصلے سے برطانوی وفاق قائم رہا جب کہ اسکاٹش عوام کے اس فیصلے سے برطانیہ مزید مستحکم ہوگا، ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ ہم سب مل کر کام کریں۔
 انہوں نے کہا کہ چاہتے تو ریفرنڈم روک سکتے تھے  لیکن ہم نے اسکاٹ لینڈ کی عوام کی خواہشات کے مطابق وہاں ریفرنڈم کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکاٹ لیںڈ کے عوام کو یقین دلایا کہ اسکاٹ لینڈ کے لیے مزید اختیارات کا نیا مسودہ جنوری تک شائع ہوجائےگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ سے علیحدگی کے لئے ہونے والے ریفرنڈم میں اسکاٹ لینڈ کے عوام کی اکثریت نے علیحدگی مخالفت کردی، ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق  55 فیصد عوام نے اسکاٹ لینڈ کی مخالفت میں جب کہ 45 فیصد نے تاج برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔