.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

کیپ ٹاؤن میں ہم جنس افراد کے لیے مسجد

ہفتہ, ستمبر 20, 2014
 کیپ ٹاؤن - جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں ایک مسلمان عالم نے مقامی مسلم آبادی کی شدید تنقید اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے باوجود پہلی ایسی مسجد بنائی ہے جہاں ہم جنس پرست افراد کو آنے کی اجازت ہوگی۔ تاج ہارگے نے اس مسجد کو ’اوپن موسک‘ یا ’کھلی مسجد‘ کا نام دیا ہے اور اس میں خواتین کو بھی امامت کے فرائض ادا کرنےکی اجازت ہوگی۔ تاج نے کہا ’ہم تنگ نظر افراد کے لیے نہیں بلکہ روشن خیال لوگوں کے لیے یہ مسجد کھول رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قدم سے اسلامی ریڈیکل ازم پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ تاج ہارگے برطانوی شہر آکسفرڈ میں مسلم ایجوکیشنل سنٹر میں استاد ہیں- انھوں نے کہا کہ ’مذہبی انقلاب‘ کا وقت آ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جنوبی افریقہ میں 20 برس پہلے، پرامن انقلاب کے ذریعے نسل پرستانہ اقتدار جمہوریت میں بدلا اور ہم اسی قسم کی تبدیلی مذہب کے معاملے میں بھی چاہتے ہیں۔‘
انھوں نے اس خیال کو رد کیا کہ وہ اسلامی تعلیمات کی پاسداری نہیں کر رہے۔ ہارگے جو کیپ ٹاؤن میں پیدا ہوئے تھے، کہتے ہیں کہ ان کی مسجد کے دروازے ہر صنف، ہر مذہب اور ہر قسم کے جنسی میلان رکھنے والے افراد کے لیے کھلے ہیں۔  انھوں نے کہا کہ باجماعت نماز کی امامت کے علاوہ خواتین کو اسی کمرے میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی جہاں مرد نماز پڑھیں گے۔ تاہم کیپ ٹاؤن کے مسلمان اس نئی مسجد کے قیام پر ناراض ہیں اور انھوں نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر مہم چلائی ہے جس میں تاج کو ’کافر‘ قرار دیا گیا ہے۔ ایک گروپ نے اس مسجد کے افتتاح کی تقریب کو بھی درہم برہم کرنے کی کوشش کی۔ جنوبی افریقہ کے اسلامی گروپوں کی تنظیم مسلم جوڈیشل کونسل کا کہنا ہے کہ وہ نئی مسجد کے قیام کے معاملے کو دیکھ رہی ہے اور اس نے مسلم آبادی کے خدشات کو بھی نوٹ کیا ہے۔ تاہم تاج ہارگے کے مطابق اس قسم کی مسجد کا خیال اسلام کے خلاف نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی مسجد ’پیغمبرِ اسلام کی اصل مسجد کی نقل ہے جہاں کسی پر بھی کوئی پابندی نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مساجد سے خواتین کو غائب کرنے کا خیال پیغمبرِ اسلام کے بعد سامنے آیا اور اب یہ جڑ پکڑ چکا ہے
News Link 

http://www.enca.com/heated-exchange-outside-sas-first-open-
mosquehttp://www.mambaonline.com/2014/09/16/storm-cape-town-gay-friendly-mosque/

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔