.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

میری زندگی کی منزل ڈائریکشن ہے‘ فواد خان

ہفتہ, ستمبر 20, 2014


ممبئی: پاکستانی گلوکار اور اداکار فواد خان کا کہنا ہے کہ انھیں اداکار ی اور ڈائریکشن ایک ساتھ کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن زندگی کا اہم مقصد ڈائریکٹر بننا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں فواد خان کا کہنا تھا کہ کیمروں کے پیچھے جو چیزیں ہورہی ہوتی ہیں ان کا بہت قریب سے جائزہ لینا میری عادت ہے، میں جانتا ہوں کہ میں ڈائریکشن کر سکتا ہوں، اداکار ی اور  ڈائریکشن ایک ساتھ کرنا پسند کروں گا لیکن میری زندگی کی منزل ڈائریکشن ہی ہے۔

فواد خان کا کہنا تھا کہ میں ان اداکاروں میں سے ہوں جن کا دارومدار اپنے کندھوں پر ہے، میں جانتا ہوں کہ میں کس مقام پر کھڑا ہوں اور لئے چاہتا ہوں کہ لوگ میری عزت کریں اور جب میں نے بالی ووڈ میں کام کا آغاز کیا تو اس وقت بھی میری سوچ یہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں 3 ایڈیٹس اور منا بھائی ایم بی بی ایس کی طرح کی فلمیں کرنا چاہتا ہوں جس میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی اسٹوری بھی ہو اور ان کے کردار یادگار ہوں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔