.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

فرانس کے سابق صدر سرکوزی کو 10 برس قید ہوسکتی ہے

سوموار, اگست 11, 2014
پیرس : فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی پر کرپشن اور2007 کی صدارتی مہم کے دوران مالی بےقاعدگیوں کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ پولیس نے منگل کو نکولس سرکوزی کو تحویل میں لیاتھا اورکرپشن کے الزامات پر15 گھنٹے تک پولیس ہیڈ کوارٹر میں تفتیش کے بعدانہیں سول کورٹ میں جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت میں اُن پرکرپشن کے الزامات عائد کئے گئے۔ نکولس سرکوزی پر 2007 میں صدارتی مہم کے دوران مالی بےقاعدگیوں اور اپنے اختیارت کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی ہیں۔ اس مقدمے میں سزا کی صورت میں سرکوزی کو10 برس قید ہوسکتی ہے۔ فرانس کی تاریخ میں پہلی بار کسی سابق صدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔