.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

دنیا کی 60 باریش تصاویر میں ایک سکھ خاتون بھی

منگل, اگست 12, 2014
لندن: دنیا کے سب سے بہترین چہرے کے بالوں کی ایک فوٹو گرافی نمائش کیلئے 60 تصاویر میں ایک سکھ خاتون کی تصویر کو بھی منتخب کیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار ''دی میل'' کے مطابق تصویری نمائش کیلئے واحد باریش خاتون 23 سالہ برطانوی شہری ہرنام کور ہے جس نے 16 سال کی عمر میں چہرے کے بالوں کو بڑھنے دیا۔ انہوں نے تصاویر کے اس مجموعے میں خود کو شامل کرنے کا فیصلہ کچھ حلقوں کی طرف سے تنقید کے بعد کیا۔ برک شائر کے علاقے سلوو سے تعلق رکھنے والی ہرنام سکھ مذہب سے تعلق رکھتی ہے۔ سولہ سال کی عمر میں وہ سنڈروم اووری پولیسٹک نامی عارضے میں مبتلا ہوئی اس بیماری میں مبتلا شخص کے جسم پر بال تیزی سے بڑھتے ہیں، اس عارضے کی تشخیص کے بعد انہوں نے چہرے کے بالوں کو ویکسنگ، شیونگ اور بلیچنگ کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم سکھ مذہب اختیار کرنے کے بعد اسے برقرار نہ رکھ سکی، سکھ مذہب میں جسمانی بال کاٹنا منع ہے۔ لہذا اس نے ان بالوں کو بڑھنے دیا۔ رپورٹ کے مطابق نمائش ''پراجیکٹ 60'' میں منتخب ساٹھ تصاویر میں وہ واحد خاتون ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ تمام مردوں میں صرف ایک خاتون کی داڑھی ہونا ناقابل یقین بات ہے۔ ہرنام کے ساتھ دیگر 59 افراد کی تصاویر رواں برس کے آخر پر لندن میں نمائش میں رکھی جائیں گی۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔