.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

افغانستان میں شہریوں کی ہلاکتوں پر امریکا پر تنقید

منگل, اگست 12, 2014
کابل: انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی طرف سے افغان سویلین ہلاکتوں کے حوالے سے امریکا کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ آج پیر کے روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے ہزاروں افغان سویلین افراد کے خاندان انصاف سے محروم ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس تنظیم کے پاس امریکی فوج کے خامیوں سے پُر نظام انصاف کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ یاد رہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے بھی امریکی فوج کے ہاتھوں عام افغان شہریوں کی ہلاکتوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔