.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

جاپاني آتش فشاں پھٹنے سے 30 ہلاکتوں کا انديشہ

منگل, ستمبر 30, 2014


ٹوکيو (يو اين آئي)جاپانی آتش فشاں کے قریبی علاقے سے کم از کم 30 لوگوں کے مرنے کا انديشہ ظاہر کيا گيا ہے۔ پولیس کے مطابق انہیں دِل کا دورہ پڑا ہے ۔
آتش فشاں ماؤنٹ اونٹیک کل دوپہر کے وقت اچانک پھٹ پڑاتھا۔ بالائی فضا گہرے دھوئیں اور سخت گرم راکھ سے بھر گئی۔ اُس وقت پہاڑوں پر چڑھنے کے شوقین کئی افراد خزاں کی آمد کا لطف لینے کے لیے کوہ پیمائی سے محظوظ ہو رہے تھے۔ امدادی عمل شروع ہے جو آج بھی جاری رہا۔ اِس امدادی عمل کے دوران آتش فشاں کے نزدیکی علاقے سے 30 سے زائد ہائیکرز بےحس و حرکت پائے گئے۔ پولیس نے حتمی موت کی تصدیق سے قبل خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ تمام خوف و دہشت کی وجہ سے حرکت قلب اچانک بند ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو سکتے ہیں۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔