.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

چومار سیکٹر میں بھارت چين کے مابين تنازعہ کا خاتمہ

منگل, ستمبر 30, 2014

نئى دہلى، 30 ستمبر (یو این آئی) لداخ کے چُمار علاقے ميں ہند۔ چين کے مابين تقريباً دو ہفتہ چلنے والا تنازعہ دونوں اطراف کے فوجيوں کے يکم ستمبر کے حالات ميں لوٹنے کے ساتھ آج ختم ہوگيا۔
وزارت خارجہ کے مطابق دونوں اطراف کے فوجيوں کے سرحدى کمانڈروں کے مابين چينى علاقے اسپانگرگيپ ميں آج سہ پہر فليگ ميٹنگ ہوئى۔ اس ميٹنگ ميں اس بات کى تصديق کى گئى کہ دونوں فريقوں کے مابين چُمار اور ڈيمچوک تنازعہ ختم ہوگيا ہے اور يکم ستمبر کى صورت بحال ہوگئى ہے۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔