.

.
تازہ ترین
کام جاری ہے...

چڑیا گھر کے شیر نے نوجوان کو مار ڈالا

بدھ, ستمبر 24, 2014
 نئی دہلی :  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی چڑیا گھر  منگل کی دوپہر قریب ڈیڑھ بجے  ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ایک سفید شیر نے ایک  20 سالہ نو جوان کو ہلاک کر ڈالا۔ خبرساں ایجنسی کے مطابق یہ لڑکا چڑیا گھر میں سفید شیر کے احاطے کے پاس اپنے موبائل فون سے سیلفی فوٹو لینے کی کوشش کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ  دیوار  کے اس پار گر گیا ۔
 معلوم ہو کہ چڑیا گھر میں جس جگہ شیر رکھے گئے ہیں وہاں تین حفاظتی باڑ لگائی گئی ہیں تاکہ لوگ  دوری سے شیروں کو دیکھیں  ۔ جس پنجڑے میں شیروں کو رکھا گیا ہے وہاں تماشائیوں اور شیروں کے درمیان ایک گہری گھائی بھی بنائی گئی ہے تاکہ شیر باہر نہ آ سکیں۔
12 ویں جماعت کے طالب علم  مقصود نے تصویر لینے کے لیے کم از کم دو حفاظتی باڑیں عبور کیں اور تصویر لیتے وقت وہ گر گیا۔ وہاں موجود کئی لوگوں نے اس خوفناک منظر کو موبائل کے ذریعے ریکارڈ کر لیا۔ ان مناطر کو دیکھنے  سے پتہ چلتا ہے کہ شیر نے لڑکے پر ابتدائی چند منٹ تک کوئی حملہ نہیں کیا اور وہ کچھ دوری پر لاتعلق بیٹھا رہا، لیکن لڑکےکو بچانے کے لیے  جب لوگوں  نے شور مچانا شروع کر دیا اور کچھ نے شیر پر پتھراؤکیا تو کے نتیجے میں شیر مشتعل ہو گیا اور اس نے لڑکے کوگردن سے دبوچ لیا اور چند ہی منٹوں میں اسے ہلاک کر دیا۔ شیر 12 منٹ تک اس لڑکے کو گردن سے دبوچ کر اپنے حصار میں دوڑتا رہا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

اردو میں تبصرہ پوسٹ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کر دیں۔